لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


مسئلہء کشمیر کے حل کے لیے نءی تجاویز
  کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔نصابی کتابوں میں یہی لکھا ہے۔نصاب بدلا جا رہا ہے۔بچوں کو اب لڑنے جھگڑنے کے بجائے برداشت اور بھائی چارگی کی تعلیم دی جائے گی۔کچھ لوگ اس تغیر پذیری پر خوش نہیں ہیں۔شور و غوغہ اُٹھ رہا ہے۔کشمیر سے دست برداری نظریہ ء پاکستان سے ہاتھ اٹھانے کے مترادف سمجھی جائے گی۔ یہی بات کبھی افغان پالیسی کے حوالے سے کہی جاتی تھی۔پالیسی بدل گئی۔حالات نہیں بدلے۔پہلے بھی ہم امریکی اتحادی تھے ۔ آج بھی ہراول دستہ ہیں۔صدر پرویز مشرف نے کشمیر پر پاکستان کی دعویداری سے دست برداری کی جو مشروط پیش کش کی ہے۔ اس سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے۔ لیکن عوامی سطح پر کوئی خاص ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا۔ اپوزیشن جماعتیں حقوق نسواں کے قبول و رد میں الجھی ہوئی ہیں۔بے نظیر بھٹو وزیر اعظم ہوتیں یا نواز شریف امیر المومنین بننے کی جانب پیش قدمی کر رہے ہوتے اور کشمیر سے دست برداری کی بات کرتے توپہلے انہیں قاضی حسین احمدکے کفن پوش دستوں کی سیسہ پلائی ہوئی دیواروں سے ٹکرانا پڑتا۔صدر مشرف خوش قسمت ہیں کہ انہیں مولانا فضل الر حمٰن کی شکل میں دوستانہ اپوزیشن ملی ہے۔اب اگر صدر مشر ف کے فارمولے پر عمل ہو جاتا ہے تو پھر کشمیر کے نام پر مختص کیے جانے والے بھاری دفاعی بجٹ کا کیا ہوگا۔اور جن تنظیموں، اداروں اور جماعتوں نے کشمیر فنڈز قائم کر رکھے ہیں ان میں جمع ہونے والی خطیر رقوم کون سے حلقوم کا لقمہ بنیں گی۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس پان والے کا کیا بنے گا جس نے اپنی دکان پر جلی حروف سے لکھ رکھا ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ادھار بالکل بند ہے!! (ایک راءے)
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (9)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ اس حقیقت سے انکارنہیں کیا جا سکتا۔ جو لوگ کشمیر سے دست برداری کی بات کرتے ہیں وہ اپنے ٓپ کو دھوکا دے رہے اور پوری قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ دنیا کی کوءی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور مزید قربانیاں بھی دیتے رہیں گے۔
 
سلیم خان Posted on: Friday, January 05, 2007

میں نہیں سمجھتی کہ کشمیر کے مسءلے کو حل کرنے کے لیے کسی دوسرے یا تیسرے آپشن پر با ت نہیں کی جا سکتی۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا دیا جو تو بہت سی مشکلات کم ہو سکتی ہیں۔ اور پھر آگے کی بات کی جا سکتی ہے لیکن ایک دم یو ٹرن لینا بھی درست نہیں ہو گا
 
جہاں آراٗ بیگم Posted on: Friday, January 05, 2007

کشمیر ہمارے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس گیا ہے۔ نہ اسے ہم نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکتے ہیں۔ کوءی درمیان کا راستہ تہ نکالنا پڑے گا۔ صدر مشرف کی تجاویز اگر قابل عمل ہیں تو ان پر سوچا جانا چاہیں۔ لیکن بھارت اس سلسلے میں ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے جبکہ پاکستانی حکمران زیادہ لچک دکھا کر کشمیریوں کی نظروں میں اپنے آپ کو کمزور ثابت کرتے ہیں
 
مہرین الہی Posted on: Friday, January 05, 2007

پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم نے اب تک کشمیر کے نام پر کتنی قربانیاں دی ہیں اور کتنا مال بنایا ہے۔ پھر اس کے بعد کوءی بات ہونی چاہیے۔ حکومتیں لوگوں کی توجہ اصل مساءل سے ہٹانے کے لیے اس طرح کے ایشوز اٹھاتی رہتی ہیں اور ہم بحث میں الجھ کر اپنا قیمتی وقت ضاءع کرتے ہیں۔ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں کشمیر کے سوا۔
 
اسماء بیگم Posted on: Friday, January 05, 2007

صدر مشرف نے ہر مسءلے پر نیا موءقف دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کشمیرڈے پر ہونے والی سرکاری چھٹی ختم کرتے ہیں کہ نہیں۔
 
اصغر چوہدری Posted on: Friday, January 05, 2007

ہم نے تو ہمیشہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ہی سنے ہیں۔ اب کوءی دوسرا نعرہ آنے والا ہے تو وہ بھی بلند کر دیں گے۔ لوگوں نے احتجاج کی خاطر اٹھاءے ہاتھ ۔۔۔اس نے کہا کہ فیصلہ منظور ہو گیا
 
جبار حسین Posted on: Friday, January 05, 2007

ضیاء سرور۔کراچی۔پاکستان۔۔۔۔۔کشمیر، کشمیر،کشمیر۔۔۔۔جب سے ہوش سنبھالا ہے ، سن سن کر کان پک گئے ہیں۔مگر مسئلہ ہے کہ حل ہی نہیں ہو رہا۔
 
Zia Sarwar Posted on: Friday, February 09, 2007

محمد آصف خان، فیصل آباد، پاکستان۔۔۔۔۔۔جتنا ملک بچ گیا ہے۔ اس کی سلامتی کے لیے دعا کریں بس۔
 
mohammad asif khan Posted on: Sunday, February 25, 2007

سید ثاقب نقوی، راولپنڈی، پاکستان۔۔۔۔کشمیر اور اسلام کے لیے کون لڑ رہا ہے
 
syed saqib naqvi Posted on: Saturday, March 31, 2007

Page 1 of 1


قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور امتحان؟
مسافر طیارے کا افسوس ناک حادثہ!
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح
مرلی دھرن: اسپن بولنگ کا جادوگر!
ٹرینوں کی بندش ،عوام پریشان !
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy