لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا Share
  آپ کے خیال میں حکومت کا یہ فیصلہ ملک کو بہتری کی جانب لے جائیگا؟

کیا میڈیا اسی طرح نظر بند رہے گا ؟

کیا میڈیا اسی طرح دوسروں کی مرضی پر چلے گا ورنہ۔۔۔۔۔۔

آواز بند کرنے کا یہ عمل ہمیں کہاں لے جائے گا؟

ہمیں کون آزادی دے گا؟

کیا اسی طرح معاشرے کے تمام آزاد طبقات کا خون ہوتا رہے گا؟

ہم کب آزاد معاشرہ کا رکن بنیں گے؟

ہمیں اپنی آراء سے نوازیں۔

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (515)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

ذوالفقار بٹ،زیورچ۔ہم جیو کو نہیں بھلاسکتے ۔ اس نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں مشرف نے میڈیا پابندی لگاکر اور اب اس مکلمل بند کرکے اپنی آمرانی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے مجھے افسوس ہے۔
 
zulfiqar ali Posted on: Friday, November 16, 2007

-وقار احمد بٹ، کوپن ہیگن۔ جیو کی نشریات کو بند کرنے کا حکم دے کر آمریت کا ثبوت دیدیا گیا، ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی قوت سماعت اور بصیرت پہ پہپرے بٹھادئے اور اپنے دل کا غبار نکال لیا اللہ حکمرانوں کو سچ سننے اور دیکھنے کی ہدایت دے،
 
waqar ahmed butt Posted on: Friday, November 16, 2007

-شعیب۔ کینیڈا، میں جیو ٹیوی شوق سے دیکھتا ہوں لیکن اس کا رویہ کسی حد تک منفی ہوگیا تھا وہ صرف تصویر کا ایک رخ دھکلا رہا تھا جس پر حکومت نے یہ قدم اٹایا۔ جیو کی بندش پہ بہت افسوس ہے۔
 
shoaib Posted on: Friday, November 16, 2007

-اسد پشاور۔ میں ھکومت کا حامی ضرور ہوں لیکن یہ بات نا قابل یقین ہے کہ وہ ایسا بھی کرسکتی ہے بہرحال جیو ایک بہترین نیوز چینل ہے۔ اور رہے گا۔ رہی سہی حکومت کی ساکھ بھی گئی
 
asad Posted on: Friday, November 16, 2007

-مسعود شیراز قریشی۔ یمن،یہ بات بہت دکھ کی ہے کہ صدر مشرف مے جیو کو بند کروادیا،یہ میڈیا کی آزادی پر حملہ ہے۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ جیو والے ہمت نہ ہاریں ۔ خدا بھی سب کچھ دیکھ رہا ہے ہم پاکستانی اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
 
Mohammad Sheraz Qureshi Posted on: Friday, November 16, 2007

-عرفان ،کراچی،یہ فیصلہ حکومت کی بوکھلاہٹ ثابت کرتا ہے۔ کیونکہ حکومت کو پاکستان کا نہیں اپنا مفاد عزیز ہے انشاء اللہ جیو اپنی جد و جہد میں کامیاب رہے گا۔
 
IRFAN Posted on: Friday, November 16, 2007

-ضیاء ہاشمی۔ ریاض۔ حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔ وہاں کے حالات کا سن کر دل خون کے آ نسو رورہا ہے، ایک جیو کا سہارا تھا۔ وہ بھی ختم کردیا گیا۔ جس سے ہمیں لمحہ بہ لمحہ نیوز ملا کرتی تھیں۔، گھر والے بھی اس بندش پہ سخت نالاں ہیں۔ اللہ جیو کی سچائی کا بھرم قائم رکھے۔
 
zia hashmi Posted on: Friday, November 16, 2007

-فرری ،یو ایس اے، جیو کی نشریات سن کے ایسا لگتاتھا کہ وہ ہمارے گھر کا فرد ہے جس سے ہم محروم کردئے گئے ہمیں بہت افسوس ہوا ہے۔ جیو کا رویہ حقیقت پر مبنی تھا لیکن حکومت اس کی تنقید برداشت نہ کرسکی۔ حکومت نے اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے یہ سب کچھ کیا۔ جیو ابھی مرا نہیں ہے دوبارہ زندہ ہوگا نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ انشاء اللہ
 
Farri Posted on: Friday, November 16, 2007

-طارق، کینیڈا، یہ میڈیا ہی تھا جس نے پاکستان کا غلط تصور پیش کیااور سیاسی حالات پہ منفی انداز میں تبصرے نشر کئے جسے بیرون دنیا کے میڈیا نے ہوا دی۔ کیونکہ وہ تو پہلے ہی ہمارے خلاف ہیں اور منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا ۔ جس سے ملک کی بدنامی ہورہی تھی ،جیو بند کرنے کا فیصلہ صحیح ہے
 
Tariq Posted on: Friday, November 16, 2007

-وقار، کینیڈا، جیو تجھے سلام۔ تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب،،، یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے، جیو زندہ باد
 
Waqar Posted on: Friday, November 16, 2007

-جمیل۔ اسلام آباد، جیو پر پابندی سے ظاہر ہوگیا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ یہ فیصلہ نا قابل قبول ہے حکومت اوچھی حرکتوں پہ اتر آئی ہے۔
 
Jamil Posted on: Friday, November 16, 2007

-سنجیدہ ارشد۔ کراچی،جیو چینل بند کرکے حکومت نے صحافت اور عوام پر ایک اور شب خون مارا ہے۔ اس سے حکومت کی میڈیا کی آزادی بے نقاب ہوگئی ہے۔ اللہ کے عذاب سے ڈریں۔ اللہ بھی سچائی کو پسند کرتا ہے ۔ کیوں اچھی صاف ستھری بات سننے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔ ؟
 
Sanjeeda Arshad Posted on: Saturday, November 17, 2007

-مشکواۃ احمد ،کراچی۔ عوام پہ بمباری ہو ان کے حقوق چھینے جائیں اور اس پہ زبان بند رکھی جائے کہاں کی انسانیت ہے کیا جیو کی نشریات دہشت گردی کی زمرے میں آتی ہیں کیا سچ بولنا گناہ ہے۔؟ میری دعاء ہے جیو سدا جیو،
 
Mishkat Ahmed Posted on: Friday, November 16, 2007

-احسان ،کراچی۔ جیو کی بندش پہ افسوس ہوا۔ شہنشاہ کے حکم پر جیو بند کروادیا گیا،میڈیا کی آزادی برداشت نہ ہوئی؟جیو والو اعتماد رکھو۔ حوصلے بلند رکھو۔ کامیابی تمہارا مقدر ہے جیو سر اٹھا کے جیو،
 
Ahsan Posted on: Friday, November 16, 2007

-سفیان علی احمد۔ ہانگ کانگ، یہ آمریت کی بد ترین مثال ہے جو اس حکومت نے قائم کی ہے۔ یہ آزادی آواز کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے حالانکہ یہ چینلز موجودہ حالات کی عکاسی کر رہے تھے۔ اس پر چراغ پا ہونے کی کیا ضرورت تھی ۔ حقائق سے رو گردانی کرکے کیا ملے گا۔
 
Sufian Ali Ahmed Posted on: Friday, November 16, 2007
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | 32 | 33 | 34 | 35 | Next
Page 1 of 35


محمد عامر کو سزا کی نہیں، اصلاح کی ضرورت ہے؟
ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy