لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


کیا کالا باغ ڈیم کا منصوبہ قابل عمل نہیں رہا؟
  وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع بن گیا تھا اور اس منصوبے کے خلاف سرحد اور سندھ اسمبلی میں قراردادیں بھی منظور کی جا چکی تھیں، اس لیے اسے ہمیشہ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لئے دیگر وسائل تلاش کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کے لئے مختص رقم کسی اور پروگرام پر خرچ کی جائے گی، کوئلے، پانی، ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی کا حصول ممکن بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر کے اس بیان پر آپ کیا کہیں گے؟ کیا بجلی کا حصول ممکن ہوسکے گا؟ کیا ڈیمز کے دیگر منصوبے بھی اسی طرح نا قابل عمل ہوجائیں گے؟ آپ کی کیا رائے ہے۔

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (125)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

-جاوید بھٹی۔لاہور، اچھا یہ مسئلہ ہیمشہ کے لءے دفن ہوگیا اس پر پسہ اور وقت ضائع کیا گیا یہ رقم کسی اور پروجیکٹ پر لگائی جائے شاید وہ قابل عمل ہو دیر آید درست آید
 
جاوید بھٹی Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-منصور احمد۔ کراچی بھارت میں ڈیم بنتے رہتے ہیں اور مکمل بھی ہوجارتے ہیں جبکہ ہمارے یہاں بڑے منصوبے ختم کردئے جاتے ہیں جھگڑوں کا شکار ہوجاتے ہیں اچھا ہوا کہ منصوبہ ختم کردیا گیا،
 
منصور احمد ۔ کراچی Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-قمر علی، پشاور۔ کالا باغمنصوبہ ختم کردیا گیا،اب بجلی کا کیا ہوگا۔ سارے سال ضائع کردئے گئے جس کا افسوس ہے عوام مزید پریشانی کا شکار ہوتے رہیں گے
 
قمر علی، Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-خرم شاہد۔ سیالکوٹ۔ ایسا منصوبہ کس احمق نے بنایا تھاجس پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا تھا۔
 
خرم شاہد Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-سید توقیر۔ ابو ظہبی۔کالاباغ کا پروجیکٹ بند نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔اگر ایسا ہوا تو پنجاب بنجر ہوجائے گا،کیونکہ بھار پہلے ہی چناب کا پانی چوری کرتا رہا ہے راوی ستلج اور بیاس ہم پہلے ہی بھارت کو دے چکے ہیں کالاباغ کا سہارا تھا وہ بھی چھن رہا ہے
 
syed tauqeer Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-ازان حق۔ یہ جمہوری مداری بھوک سے بے حال ہو رہے ہیں وہ روٹی دینے کی بجائے ڈیموں پر پابندی لگا رہے ہیں تاکہ عوام پانی سے بھی محروم رہیں۔ اس سے ملک میں غربت اور مہنگائی بڑھے گی،
 
Azaan-e-Haq Posted on: Tuesday, May 27, 2008

طاہر ناز انصاری۔ اسپین۔یہ ملک اور قوم کی اولین ضرورت ہے کالا باغ ڈیم کا معاملہ ختم کرکے سندھ پنجاب اور سرحد کی تقسیم کا راستہ کھول دیا گیا ہے خدارا اسے تعمیر کرین۔-
 
TAHIR NAZ ANSARI Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-میاں قریشی، کراچی،یہ دوغلی سیاست کا ڈرامہ ہے قوم کی خوشحالی اور ترقی نہیں دیکھ سکتے۔کالا باغ ڈیم بند کرکے جمہوریت کا بھانڈا ہھوٹ گیا ہے۔یہ شتر بے مہار والی کیفیت ہے۔
 
mian qureshi Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-محمد شمریز۔ اسلام آباد،میرے خیال میں یہ بہت اچھا قدم ہے اسے پچھلی حکومتون نے کیوں نہیں تعمیر کیا۔ اب اس حکومت نے بند کرکے مسئلہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا، یہی رقم کہیں اور کام آسکتی ہے
 
Muhammad Shamraiz Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-مصطفی، ساہیوال۔ اس طرح کے فیصلے عوام میں مایوسی اور بد اعتمادی پھیلا رہے ہیں، کالا باغ کا غلط فیصلہ ہے
 
mustafa Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-امجد دلہوں، یو ایس اے،ہر سیاستدان نے اپنی اغراض کے تحت اسے استعمال کیا۔ کالا باغ ڈیم کا معاملہ ختم کرکے سوچنے پہ مجبور کردیا کہ سچ کیا ہے اور غلط کیا،سندھ اور سرھد میں مٹھائی بانٹی جا رہی ہے یہ کیا مذاق ہے
 
amjad dhillon Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-مدثر علی۔ راولپنڈی، یہ پاکستان کی شدید ضرورت تھی کالا باغ کا ڈیم ختم کرکے پاکستان میں بجلی اور پانی کا مسئلہ مزید خراب ہوجائے گا۔ اسے ترجیحا بنیادوں پر تعمیر کیا جائے
 
Mudasir Ali Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-طاہر عباس،ناروے، اس منصوبے پر عمل کرکے ہی پاکستان کو بجلی اور پانی کے بحران سے بچایا جاسکتا ہے اس کو بند کرکے کس کی خدمت کی جارہی ہے؟
 
TAHIR ABBAS Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-رضوان ڈبلن۔ یہ ہمارے سیاسدان کیا کر رہے ہیں جسے دیکھو جو اسکے مفاد میں ہوتا ہے وہی کرتا ہے،سندھ اور سرحد کی خواہش پر اسے بند کرکے بحران کا جنم دیا جا رہا ہے عوام اس طرھ کی سیاست سے بے زار ہیں،
 
Rizwan Posted on: Tuesday, May 27, 2008

-نازش نورانی، نیو یارک،مسئلہ کو مزید متنازعہ بنایا جا رہا ہے اگر اس پر کام ہوجاتا تو بجلی اور پانی کا بحران کم کرنے میں مدد ملتی،سیاستدانوں کے بیانات افسوناک ہیں، کیایہ جمہوریت کا تحفہ ہے؟
 
nazish noorani Posted on: Tuesday, May 27, 2008
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | Next
Page 1 of 9


قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور امتحان؟
مسافر طیارے کا افسوس ناک حادثہ!
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح
مرلی دھرن: اسپن بولنگ کا جادوگر!
ٹرینوں کی بندش ،عوام پریشان !
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy