لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


ٹرینوں کی بندش ،عوام پریشان ! Share
  یوں تو ٹرانسپورٹ کی سہولیات ہمیشہ سے عوامی امنگوں کے برعکس رہی ہیں ، لوگ سفر کے اخراجات کا رونا روتے رہے ہیں ۔ مہنگائی اور کرایوں کا بوجھ انہیں مسلسل تنگ کئے جارہا ہے، اب ایک اور افتاد یہ آن پڑی ہے کہ ریلوے کے وفاقی وزیر نے بیک وقت کئی مسافر ٹرینوں کو اس لئے بند کردیا ہے کہ کہ وہ خسارے میں چل رہی ہیں اور ریلوے کا محکمہ ان کے اخراجات کا بار نہیں اٹھا سکتا، اس سے قبل بھی ریلوے کی نجکاری کی بات کی گئی لیکن وہ رو بہ عمل نہ ہوسکی، جبکہ روزانہ لاکھوں مسافر ریل کے ذریعے مشکلات کے باجود اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں،انہیں اس بندش پر مشکلات کا سامنا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ان ریل گاڑیوں کے خسارے میں چلنے میں عوام کا کیا قصور ہے؟ عوام تو کرایہ ادا کرتے ہیں بلکہ ان کو وہ سہولتیں وہاں دستیاب نہیں ہوتیں جن سے سفر سہل ہوجائے، پھر بھی ریلوے میں خسارے کا خمیازہ عوام کے کو ادا کرنا پڑ رہا ہے ، ریلوے میں بدعنوانی کے واقعات تو پہلے بھی تھے،لیکن حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے صورتحا ل یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ریل گاڑیوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ادھرٹرانسپورٹرز کی چاندی ہورہی ہے ریل کی بندش سے انہوں نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے، عوام کہاں جائیں اور کس سے فریاد کریں؟۔ درو دراز علاقوں میں جانے کے لئے ریل کی بڑی سہولت ختم کرنے سے پریشان حال عوام کے اس مسئلہ کا حل کون نکالے گا؟ کہیں یہ ٹرانسپورٹ مافیا کی سازش تو نہیں؟کیا مہنگائی سے زچ عوام ہوائی جہازوں سے سفر کریگی؟ کیا وفاقی وزیر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ٹرینوں کی بندش کے بجائے کوئی اور اقدام تجویز نہیں کرسکتے؟

اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (40)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

-مشتاق لاہوری۔ ٹرینوں کی بندش سے عوامی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، عام ٹرانسپورٹ والے مسافروں کو لوٹ رہے ہیں وزیر ریلوے اگر اس کا بوجھ اٹھانے سےقاصر ہیں یا بد انتظامی دور نہیں کرسکتے ہین تو خود اپنی وزارت کیوں سنبھالے ہوئے ہیں، استعفی کیون نہیں دیدیتے؟ بہت افسوس کی بات ہے،ۡ
 
مشتاق لاہوری Posted on: Wednesday, July 21, 2010

-کمال، حیدر آباد، وزیر ریلوے کا اقدام بجا ہے، انہیں ٹرین بند کرنے کی بجائےخسارہ کی وجہ معلوم کرتے ہوئے اسکا سد باب کرنا چاہیئے تھا سامانکی چوری پکڑنی چاہیئے اور کرتا دھرتا کو سزا دینی چاہیئے تھی،
 
kamal Posted on: Friday, July 23, 2010

-دائود قاضی، کراچی، میں تو کہتا ہوں کہ وزارت ریلوے ہی کو ختم کردیا جائے جو عوام کو تکلیف دے رہے ہیں یہ سارے بدعنوان افسران کا کیا دھرا ہے، جو ریلوے نظام کو ختم کرنے کے درپہ ہیں عوام تو کرایہ دے کر بھی سکون سے سفر نہیں کرسکتے، اور حکومت اس بارے میں خاموش ہے، یہ بے حسی نہیں تو اور کیا ہے،
 
Dawood qazi Posted on: Thursday, July 22, 2010

-عبدل الرئوف، لاہور،یہ ریلوے ورکرز کی سیاست کا نشانہ بن گئی ہے اسی وجہ سے تباہی کا شکار ہورہی ہے،یہ سب ریلوے کو ڈوبانے میں مصروف ہین،حکوت اگر اسے بچانا چاہتی ہے تو ایسے سیاسی ورکرز سے بچانا ہوگا جو اس کی اصل تباہی کے ذمہ دار ہیں۔،بد انتظامی بدعنوانی کی وجہ سے ٹرینوں کی بندش عوام کے لئے مشکلات پیدا کرہی ہے
 
Abdul Rauf Posted on: Thursday, July 22, 2010

-محمد یاسین، کینیڈا۔جناب یہ حکمرانوں کا مسئلہ تھوڑی ہے جو سوچیں؟ غریب عوام ہیں کہ کوئی بات ان کی مرضی کے خلاف ہوجائے تو شور مچاتے ہیں،جعلی ڈگری والے ڈھٹائی سے قرارداد پاس کروالیتے ہیں لیکن اس مسئلہ پر کوٰ عوامی نمائندی کچھ نہیں بولے گا،ہمارے سیاستدان خود ہی مردار ہیں، پھر شکوہ کیسا؟
 
Muhammad yasin Posted on: Wednesday, July 21, 2010

-شفیق احمد خان ،لاہورپاکستان ریلوے کا نظام ہمیشہ سے ناقص رہا ہے اس طرح کی بندش سے عوام پریشان ہورہے ہیں،موجودہ حکومت نے عوام کو تنگ کرنے کا شیوہ اپنالیا ہے، یہ عوام پہ ظلم ہے، ٹرانسپورٹر کو تو عوام کو لوٹنے کا بہانہ مل گیا ہے،اس ساری بد انتظامی کا ذمہ دار کون ہے؟ ریلوے کی کار گذاری انتہائی افسوسناک ہے،
 
شفیق احمد خان، لاہور Posted on: Wednesday, July 21, 2010

-خان مستقیم، پشاور،کسی بھی ملک میں ریلوے کا شعبہ ایک اہمیت رکھتا ہے عوام کو سفری سہولت مہیا کرتا ہے لیکن ہر حکومت میں اس شعبہ کا لوٹ مار کا زریعہ سمجھ لیا گیا ہے اسی وجہ سے ریلوے خسارے میں ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرینیں ہی بند کردی جائیں، یہ عوام پر سراسر ظلم ہے کیا اسی طرح حکومت چلائی جاتی ہے؟ لوگ ب ے روزگار ہوں گے، عوام پریشان ہوں گے یہ بھی نہیں سوچا؟
 
Khan mustaqim Posted on: Wednesday, July 21, 2010

-آفاق اے خان، فیصل آبادجب ریلوے انتظامیہ اور مزدور یونیناور ریلوے سے وابستہ افراد ہی کل پرزے بیچ کر کھا رہے ہیں تو خسارہ ہی ہوگا، لیکن عوام کی سفر کی مشکلات بڑھانا کونسا انصاف ہے؟ اس سے تو بہتر یہی ہے کہ ریلوے کا نظام کسی دوسرے ملک کے سپرد کردیا جائے۔ یہی اس کا حل ہے،
 
آفاق اے خان Posted on: Wednesday, July 21, 2010

-کرسٹوفر رابرٹ، حیدر آباد،پاکستان کی آزادی سے لے کر آج تک ریلوے کا نظام کامایب نہیں رہا ، جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی، ریلوے کی کارکردگی پہ کسی نے غور ہی نہیں کیا، جب یہاں اقرباء پروری کی جاتری رہی سب نے من پسند بندے بھرتے کئے ریلوے ورکرز بھی ان میں ملوث رہے ہیں پھر کس طرح نظام درست ہوسکتا ہے، یہ سب بدعنوانی کا نتیجہ ہے جس کی نشاندہی ریلوے وزیرنے کردی ہے
 
Christopher Robert Posted on: Thursday, July 22, 2010

-شمائلہ، لاہور، ٹرینوں کی بندش ریلوے میں کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے اتنا کریہ لینے کے باوجود خسارہ میںن جانا سمجھ سے باہر ہے، عوام کو سہولت دینے کی بجائے تکلیف دینا کہاں کا انصاف ہےَ؟ یہ عوام مکے ساتھ زیادتی ہے، اب لاکھوں عوام کس طرح سفر کریں گے یہ بھی کبھی سوچا ہے؟ حکومت اپنا اعتماد خود کھو رہی ہے،
 
shumaila Posted on: Friday, July 23, 2010

-سید محمد علی اعظم، دوبئی، جب تک قابل اور لائق لوگ اس ریلوے میں نہیں ہوںگے یہ اسی طرح چلتا رہے گا جہاں نہ چیک ہے اور کوئی بیلنس، چوری چکاری عروج پر ہو اور کوئی پرسان حال نہ ہو تو ایسا ہی ہوگا، ریلوے کو خود ریلوں کے کرتا دھتا ہی نقصان پچا رہے ہوں تو کیا کہا جاسکتا ہے،
 
Syed Muhammad Ali Azam Posted on: Saturday, July 24, 2010

-خالد حسین، لاہور۔ میرے خیال میںن ٹرین بند کرنے سے ریلوے خسارہ اور بھی بڑھ جائے گا اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا،ادھر ٹرانسپورٹ نے عوام کو مہنگے کرایہ پر لیجانا شروع کردیا ہے، جو عوام کی پہنچ سے باہر ہے، عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے، ریوے کے وزیر کو اسےاستعفی دیدینا چاہیئے، وزارت رکھنے کے مستحق نہیں ہیں،
 
Khalid Hussin, Posted on: Monday, July 26, 2010

-مسز نازش عبدل سمیع، کراچی، دنیا بھر میں ٹرین ایک اچھا سفر کا زریعہ ہوتا ہے لیکن ہمارے ملک میں اس کے برعکس ہوتا ہے ایک سفر کے زریعہ کو بند کردیا جاتا ہے اب تو سعودی عرب میں بھی ٹرین چلنے لگی ہے، لیکن یہاں لاجک ہی کچھ اور ہے کہ خسارہ کی وجہ سے بند کی جارہی ہے،یہ کیسی حکومتین ہیں جو کام کرتی ہیں نقصان ہی میں کرتی ہیں جب نیت ہی خراب ہو تو فائدہ کہاں ہوگا، نقصان ہی میں ان کا مفاد ہوتا ہے،
 
Mrs Nazish Abdul Sami Posted on: Friday, July 23, 2010

-خان جی ایم خان، نیو یارک، ہم نے دیکھا اور سنا ہے کہ بھارتی ریلوے وزیر لالو یاد پرشاد نے اپنا ریلوے نظام ساری دنیا کو کامیاب چلتا دکھلادیا ہے، جن پر انہیں مبارکباد دی جاتی ہے ہمارا ریلوے وزیر روتا ہی رہتا ہے، یہ سب کرتا دھرتاءوں کی ہٹ دھرمی اور ضد پہ ہورہا ہے جس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہےء
 
KHAN_G.M_KHAN Posted on: Friday, July 23, 2010

-عامر، کراچی، اس ملک کو مافیا کے حوالے کردیں ، کیا ان مسائل کا یہی حل ہے؟
 
amir Posted on: Monday, July 26, 2010
Prev | 1 | 2 | 3 | Next
Page 1 of 3


محمد عامر کو سزا کی نہیں، اصلاح کی ضرورت ہے؟
ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy