لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح Share
  قیادت کے بحران سے دوچار پاکستان کرکٹ ٹیم نے لیڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل پندرہ سال کی شکستوں کا حساب چکا دیا ہے۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ 1995ء میں جیتا تھا۔ لیڈز کی فتح نے بجلی، پانی ، گیس ، جعلی ڈگریوں سمیت گوناگوں بحرانوں کا شکار قوم کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت کلی طور پر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس سے اس کارنامے کی توقع نہیں کی جارہی تھی ۔ تاہم حوصلے اور ہمت سے کام لیا جائے تو دنیا میں کوئی بھی کامیابی ناممکن نہیں ہے۔ اگر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اورانہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے تو یہی ٹیم اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بہت جلد بحال کر سکتی ہے۔ یہی وہ ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو ٹی20 کے دومیچوں میں شکست سے دوچار کیا اور اب لیڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے غرور کو خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اگرچہ اس ایک کامیابی سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ فتح کے راستے پر گامزن ہو گئی ہے۔ نوجوان قومی ٹیم کو مزید کامیابیوں کے لیے نہ صرف کچھ اور محنت کی ضرورت ہے بلکہ ٹیم کو ایک ہو کر کھیلنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ ماضی میں قومی ٹیم میں سیاست اور سازشوں کا بہت تذکرہ رہا ہے۔ قومی ٹیم کو اس طرح کے ماحول سے نکال کر ایک اکائی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف فتح کا کریڈٹ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں وقاریونس اور اعجاز احمد کو بھی جاتا ہے۔ وہی اس وقت نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نوجوان کپتان سلمان بٹ کی حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت ہے جنہوں نے ایک مشکل وقت میں ٹیم کی قیادت سنبھالتے ہوئے پاکستان کو ایک ایسی فتح دلائی ہے جس کا پوری قوم کو برسوں سے انتظار تھا۔
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (50)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

شعیب احمد، پشاور…قومی کرکٹ ٹیم شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، قوم کی دعائیں بر آئیں اور ٹیم نے 15 سال بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر ناکامیوں کے سلسلے کو روک دیا۔
 
Shoaib Ahmed Posted on: Saturday, July 24, 2010

-فیضان خان، کراچی، پاکستان ٹیم کو دلی مبارکباد، خاص طور پہ امر خان کو جس نے اچھی بولنگ کرائی اور یہ جیت ممکن ہوئی، آئندہ بھیایسا ہی کھییلیں، انشاء اللہ جیتیں گے،
 
fizan Khan Posted on: Sunday, July 25, 2010

-حضرت علی، کراچی، ساری ٹیم کو کامیابی بہت بہت مبارک ہو، اس سیریز میں کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ ہم اچھا کھیل سکتے ہیں، بس ٹیم کی قیادت اچھی ہونی چاہیئے سلمان بٹ نے قیادت ثابت کردی بہت بہت مبارک ہو،
 
hazrat ali Posted on: Sunday, July 25, 2010

-عباس ابراہیم، لندن، میں پاکستان ٹیم کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں پاکستان ٹیم میں سیاست نہیں ہونی چاہیئے صرف کھیل پہ توجہ دینی چاہیئے سیاست نہ ہو تو پاکستان کی جیت ممکن ہے، شکریہ۔
 
Abbas Ibrahim Posted on: Monday, July 26, 2010

آصف بیگ، کراچی…قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کردیا کہ عزم و ہمت سے کھیلا جائے تو کسی بھی بڑی سے بڑی ٹیم کو شکست د ی جاسکتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم زندہ باد
 
Asif Baig Posted on: Saturday, July 24, 2010

-ارشاد خان کراچی۔ پاکستان میچ جیت گیا، بہت بہت مبارک ہو، بردوں کے بد پھر اڑے پرچم ہلال کے، سلمان بٹ اور پوری ٹیم کو کامیابی مبارک ہو،
 
ارشاد خان، Posted on: Saturday, July 24, 2010

-خاور، بیلجئم، میری طرف سے پوری قوم اور ٹیم کو دلی مبارک ہو،
 
khawar Posted on: Saturday, July 24, 2010

-طلحہ، ماسکو، آج بہت کوشی کا دن ہے کہ پاکستان نے پندرہ سال بعد آسٹریلیا جیسے مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے جبکہ ریک پونٹنگ ایک میچ جیت کرہمارا مذاق اڑا رہا تھا،پاکستان نے بولنگ اور بیٹنگ کے شعبہ میں اچھا کارکردگی دکھا کر مات دی ہے اس لئے ہمیں اس ٹیم پہ فخر ہے،انشاء اللہ انگلینڈ کے خلاف بھی جیتیں گے
 
talha Posted on: Sunday, July 25, 2010

-شہزاد رضاء، راولپنڈی، پوری تیم کو بہت بہت مبارک ہو،شاباش اسی طرح جم کے کھیلو، دلی مبارکباد قبول کرو۔ قوم بھی یہی چاہتی ہے،
 
شہزاد رضاء Posted on: Sunday, July 25, 2010

-احمد، کینیڈا، ہم جہاں کہیں بھی ہوں جو کچھ کر رہے ہیں وہ پاکستان کے لئے ہی ہے ہمیں شکست بھی ہوتی اور فتح بھی، میں پاکستان کی شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، لیکن میری درخواست ہے کہ محمد یوسف کو ٹیم میں واپس لایا جائے ہمیں سیئر کی عزت کرنی چاہیئے،
 
Ahmed Posted on: Sunday, July 25, 2010

-محمد طارق، کراچی،اس جیت کا سہرا محمد عامر کے سر جاتا ہے جس نے اتنی اچھی بولنگ کی کہ بڑے بڑے بیٹسمین اکھڑگئے اور ہم جیت گئے،
 
muhammad tariq Posted on: Monday, July 26, 2010

سعدیہ ، کراچی…ہمیں اپنی ٹیم کی کامیابی پر فخر ہے۔
 
sadia Posted on: Saturday, July 24, 2010

نبیل احمد، کراچی…بہت عرصے بعد قوم کو اتنی بڑی خوشی ملی ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس دکھائے گی۔
 
Nabeel Ahmed Posted on: Saturday, July 24, 2010

جنید اقبال ، لاہور…پاکستان زندہ باد، پاکستان کرکٹ ٹیم پائندہ باد
 
Junaid Iqbal Posted on: Saturday, July 24, 2010

-سماء شہزاد شیخوپورہ، پاکستان زندہ باد پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں، کھیل میں پاکستان کی کارکردگی انشاء اللہ آگے بھی اچھی ہی رہے گی، کھیل میں تو اتار چڑھائو ہوتا رہتا ہے انگلینڈ میں ایسا ہی اچھا کھیل ہوگا، انشاءاللہ
 
Samma Shahzad Posted on: Saturday, July 24, 2010
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next
Page 1 of 4


ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی سیاست!
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy