|
|
میڈیا پر پابندیاں |
Share
|
|
مارشل لائی ایمرجنسی کی آندھی نے جس طرح نجی ٹیلی ویثرن چینلز کے روشن دیئے بجھادیئے ہیں اس کااثر پورے ملک کی ذہنی اور سماجی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ ہر طرف تشویش ، بے یقینی اور افسردگی کا سماں ہے۔ اخبارات پر بھی نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور جنگ گروپ کے پریس کو سیل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ وہی حکمراں جو سینہ پھلاکر میڈیا کو بے مثال آزادی دینے کا دعویٰ کرتے نہ تھکتے تھے اب عوام کو معلومات حاصل کرنے اور اظہار کی آزادی کے بنیادی، انسانی اور آئینی حقوق سے محروم کررہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں میڈیا کی آزادی کو کبھی اس طرح سلب نہیں کیا گیا کیوں کہ اس دفعہ غیر ملکی نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ جیو کے انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس چینلز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔بلکہ ایسا لگتا ہے کہ جیو اور جنگ گروپ کو خاص نشانہ بنایاجارہا ہے۔
اس پریشان کن اور اضطرابی صورتحال نے آپ کی زندگی کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ غیر مصدقہ خبروں اورا فواہوں کی دھند میں آپ کیا دیکھ رہے ہیں؟ ان حالات میں آپ کیا محسوس کرتے ہیں ہمیں بتایئے۔ جو نیوز چینلز آپ کی روزانہ زندگی کا حصہ تھے ان کے بغیر آپ کے شب و روز کیسے گزر رہے ہیں؟ اپنے تاثرات، اپنی رائے، اپنے مشورے، مختصر الفاظ میں بیان کیجئے۔
|
|
|
 |
 |
General Musharraf & Altaf Hussain are the savior of Pakistan! Geo Musharraf, Geo Altaf! |
| |
| Muhammad Anis |
Posted on: Wednesday, November 14, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-راغب خصال۔ کراچی میڈیا پہ پابندی بالکل بروقت ہے چینلز نے حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی۔ انتشار پھیل رہا تھا۔ |
| |
| Raghib Khesal |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-خان۔راولپنڈی۔عوام اگر ہمت سے کام لیں تو کوئی وجہ نہیں اس حکومت سے چھٹکارا نہیں مل سکتا،اعتماد اور عزم کے ساتھ قدم بڑھائیں نتائج جلد سامنے آجائیں گے سول نافرمانی شروع کی جاسکتی ہے۔ |
| |
| Khan |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عبدل حفیظ بھٹی۔ لاہور، حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کچھ بھی کرلے سچائی نہیں چھپاسکتی میں نے اپنا کیبل بند کروادیا ہے
لیکن اس حکومت کا وقت پورا ہوگیا ہے اسی لئے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انشاء اللہ آخری مکہ عوام ہی کا ہوگا۔ |
| |
| ABDUL HAFEEZ BHATTI |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سجاد سرور۔ راولپنڈی۔ ہم میڈیا کے ساتھ ہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور نہ ہمت ہاریں اپنی تحریک جاری رکھیں۔ |
| |
| sajjad sarwar |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-امتیاز مختار۔ کراچی۔ جب سے جیو بند ہوا ہے کسی قسم کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ دنیا سے کٹ کے رہ گئے ہیں |
| |
| imtiaz mukhtar |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-لطافت۔ چین۔میرے خیال میں میڈیا کی آزادی کا مطلب ملک کو بدنام کرنا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے اچھا ہوا جو میڈیا پہ پابندی لگ گئی یہی حال وکلاء کا ہے وہ اپنے مفاد کو بچانے سڑکوں پر آئے ہیں ملک کا مفاد کسی کو عزیز نہیں ہے۔ اللہ تعالی ان سب کو ہدایت دے۔ |
| |
| latafat |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عاطف۔ یو ایس اے۔ میرے خیال میں صدر مشرف اس وقت ایک بہترین رہنما کی طور پہ ابھرے ہیں وہ پاکستان کے معاملات کو خوب سمجھتے نہیں |
| |
| A |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد نواز میمن۔ سندھ۔ میں ایک ذہنی الجھن میں گرفتار ہوں کیونکہ میڈیا سے سچی خبریں سننے نہیں مل رہی ہیں اور پیمرا آرڈیننس کو برا بھلا کہہ رہا ہوں۔ اس کا چیلنج قبول نہ کریں اور نہ کسی معاہدے پر عمل کریں۔۔ کیونکہ میڈیا کی وجہ سے حکومت کا موقف ثابت ہا گیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہی ہے۔ |
| |
| Muhammad Nawaz Memon |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فہصل مغل۔ اسلام آباد۔ صدر سے میڈیا کی آزادی برداشت نہ ہوئی۔ اور انہوں نے میڈیا عدلیہ کو پابند کرنے کے لئے ایمرجنسی لگائی |
| |
| FAISAL MUGHAL |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فضل حسین۔ کویت۔میرے خیال میں اس سارے ڈرامے کا ذمہ دارچیف جسس چودھری افتخاراحمد ہے۔ ان حالات کی ذمہ داری اس پر عائد ہونی چاہیے۔ اسے سزا ملنی چاہیے |
| |
| Fazal Hussain |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد نعیم۔ راولپنڈی۔میڈیا پر پابندی اور ایمرجنسی کے نفاذ سے ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنیہ ہی وطن میں بلا جواز قید ہیں اس کے ذمہ دار خود حکمراں ہیں جو خود اپنے وطن میں محفوظ نہیں ہیں |
| |
| Muhammad Naeem |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-لالہ۔ فیصل آباد۔کسی بھی طبقہ کا پاکستان پر مسلسل قبضہ ناقابل برداشت ہے جاگیر دار زمیندار ہوں یا کوئی اور ۔ جنہوں نے اس ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے۔ جب تک یہ لوگ برسر اقتدار ہیں پریشانیاں رہیں گی |
| |
| lala |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عبدل رحمن رائو۔ کراچی یہ صرف اپنی جان بچانے کے لئے راستہ نکالا گیا ہے ادھر جیو دیکھنے کے سواء کوئی اور چینل دیکھنے دل ہی نہیں کرتا ہے۔ میڈیا کو آزاد کیا جائے |
| |
| Abdul Rehman Rao |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اسفند۔ لاہور۔ ق مسلم لیگ اس مارشل لاء کی ذمہ دار ہے اس اسمبلی نے اسے کیوں نہیں روکا۔ کیونکہ ق لیگ اس کے بغیر آگے نہی٘ چل سکتی تھے۔ اور صدر نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ اور ق لیگ کا رہا سہا امیج ختم ہوکر رہ گیا۔ |
| |
| Asfand |
Posted on: Monday, November 12, 2007 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | Next Page 1 of 28
|
|