|
|
لانگ مارچ ، چھاپے اور گرفتاریاں! |
Share
|
|
سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے برطرف کئے گئے ججوں کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد کی زیر قیادت پرامن قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔ کراچی میں لانگ مارچ کے شرکاء کو ایم پی او اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار شدگان میں متعدد وکلاء، سیاسی رہنما اور دیگر افراد شامل ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے گیٹ اور ٹول پلازہ پر مارچ میں شرکت کیلئے آنیوالوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ متعدد وکلاء رہنماؤں سمیت 200 وکلاء اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اندرون سندھ میں بھی پولیس نے سیاسی کارکنوں اور وکلاء کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ جیکب آباد میں سندھ بلوچستان بارڈر کو سیل کرکے راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے 16 مارچ کو شاہراہ دستور پر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے،مختلف سیاسی جماعتوں نے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کردی ہے، سب سے بڑے صوبے پنجاب سے ن لیگ کے نوا ز برادران نے اس دھرنے اور لانگ مارچ کو ملک کے لئے جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لئے لازمی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے سخت اقدامات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، اس سلسلے میں پنجاب ، سندھ اور سرحد میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ دھرنے اور لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لئے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جارہے ہیں، اور پولیس کارروائی کے تحت سیاسی کارکنوں کا کریک ڈاؤن جاری ہے، لانگ میں شامل جماعتوں کی قیادت اور کارکن گرفتاری سے بچنے کیلئے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئی ہے ۔ لانگ مارچ اور دھرنے کا ملک کی سیاسی صورتحال پرکیا اثر پڑے گا؟حکومت دھرنا روکنے میں کامیاب ہوسکے گی؟موجودہ سیاسی محاذ آرائی کیا رخ اختیار کرے گی؟ لانگ مارچ اور دھمرنے سے ملک میں کسی سیاسی تبدیلی امکان موجود ہے؟ اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
|
|
|
 |
 |
-مبارک، واہ کینٹ، وکلاء نے صرف ایک شخض کے لئے سارے ملک کو دائو پہ لگادیا ے،کیا عوام کے حقوق بحال ہوگئے؟ ان کو انصاف کون دے گا، |
| |
| mubarik |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-علی اکبر خان، اسلام آباد، جس ملک میں انصاف نہیں وہاں کچھ نہیں ہوسکتا، ہر کوئی اپنی ذات کے لئے لڑ رہا ہے ملک کی کسی کو
کو فکر نہیں نہے، صرف اقتدار ہی کو منزل سمجھتے ہیں، |
| |
| ali akbar khan |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-مدثر علی۔اسلام آباد، اب لوگون کو اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے، کیونکہ اب برداشت کی حد ہوگئی ہے عوام پریشان ہیں انکے بنیادی حقوق پامال ہورہے ہین وکالء کی تھریک زور پکڑ رہی ہے لانگ مارچ کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے، |
| |
| mudassar ali |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد اکرام،کوریا۔موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور ملک کا نام بدنام ہورہا ہے اس ھکومت کو تبدیل ہونا پڑے گا۔ |
| |
| Muhammad Ikram |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فیصل رفیق، کراچی، وکلاء کی تحریک صحیح ہے،اس میں ملک کی بھلائی ہے۔ حکومت کے ھربہ ناکام ہوں گے، لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔ |
| |
| Faisal Rafiq |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نور اسلام، کراچی، پاکستانی عوام اور ھکومت کی سوچ میں واضح فرق نظر آرہا ہے، جو اس معاملے میں بٹی ہوئی ہے |
| |
| noor ul islam |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-وقاص، کراچی، موجودہ حکومت جس صورتحال سے گذر رہی ہے وہ قابل اعتماد نہیں رہی ہے،جو وعدے پورے نہ کرسکے، اور اپنی بات پہ قائم نہ رہے وہ حکومت کس طرھ چلاسکتا ہے، |
| |
| Waqas |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-رازو جان، ٹیکسلہ،جنرل اشفاق کیانی آپ قوم کی خاطر دوبارہ ملک کو بچانے آجائیں، کیونکہ ملک چلانا ان لوگوں کو نہیٓن آتا،اس ملک کو ااپ کی ضرورت ہے، |
| |
| Razo Jaan |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سدرہ، کراچی، ہمارے ملک کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے،سارے سیاسی لیڈر بدعنوان ہیں، سب کو کرسی اور پیسہ کی فکر ہے ملک کی نہیں، |
| |
| sidrah |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد سعید، کراچی، میں سمجھتا ہوں کہ لامگ مارچ کامیاب ہونا چاہیئے،موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے عوام بھی اس تحریک میں ساتھ ساتھ ہیں، حکومت بوکلاہٹ کا شکار ہے یہ مسائل حل نہیں کرسکتی ہے، |
| |
| Muhammad Saad |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-لیلی شاہ، اسلام آباد، ہماری نام نہاد جمہوری حکومت مکمل طور پہ ناکام ہوگئی ہے،یہ عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں |
| |
| Laila Shah |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جاوید حسین، لاہور۔ لانگ مارچ ضرور کامیاب ہوگا، عدلیہ آزاد ہوگی ان مشکلات مین اللہ کی مدد شامل حال رہے گی،ہمیں اچھی امید رکھنی چاہیئے |
| |
| Javed Hussain |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-ظہیر عزیز، راولپنڈی، میں صرف یہ کہوںگا کہ ہماری حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے نام نہاد جمہوریت چل رہی ہے، لانگ مارچ کو روکنے کی ساری کوشش ناکام ہوگی، کاش ہم اس طرھ کی جمہوریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، |
| |
| zaheer Aziz |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نصیر اللہ خٹک، کرک، پاکستان مسلم ملک کہا اور سمجھا جاتا ہے لیکن جہاں انصاف اور اسلام نہ ہو اسے کیا کہیں گے،میں اس پولیس افسر کو سلام کرتا ہوں جس نے موجودہ حکومت کا حکم ماننے سے انکار کردیا، اس نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا، لانگ مارچ کامیاب ہوگا |
| |
| Naseer Ullah Khattak |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-غلام حسین،لاہور، یہ بہت مہی افسوسناک بات ہے کہ حکومت وقتاپنے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہی ہے کیا اسی کا نام جمہوریت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت بوکلاہٹ کا شکار ہے۔ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ وکلاء تحریک کو مدبانے کی کوشش نہ کرین سب کو انصاف مہیا کریں، نواز شریف اور شہباز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس لیں، |
| |
| Ghulam Hussain |
Posted on: Friday, March 13, 2009 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | Next Page 1 of 9
|
|