|
|
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن |
Share
|
|
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن برصغیر کے میگا اسٹارز شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سے متعلق خبروں نے پاکستان اور بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔ اپنے اپنے میدانوں کے شہ سواروں کے درمیان رومانس کا آغاز اطلاعات کے مطابق لگ بھگ چھ ماہ قبل ہوا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب جنگ گروپ اور بھارتی ا دارے ٹائمز آف انڈیا کے درمیان امن کی آشا کے لئے بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔ سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک اور ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کی منگنی کی خبر عین اس روز منظر عام پر آئی جب کراچی میں پاک بھارت دوستی و امن مشاعرے کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ شعیب ملک نے دبئی سے نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کردی۔ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی منگنی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ شعیب ملک اور ثانیہ کے خاندانوں کی پہلی باضابطہ ملاقات گزشتہ ماہ دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد شعیب ملک کی والدہ، بہن اور بہنوئی نے حیدرآباد دکن کا سفر کیا جہاں باضابطہ منگنی کی تقریب ہوئی۔ اس سے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ملاقات ہوبارٹ (آسٹریلیا) میں بھی ہوئی تھی۔ ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ مرزا کی منگنی کی خبر درست ہے ۔شعیب ملک کی شادی کے بعد لاہور اور سیالکوٹ میں ولیمے کی تقریب ہوگی۔ ولیمے کی تقریب 16اور 17اپریل کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا شادی کے بعد پاکستان آئیں گی، جہاں ولیمے کی تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ شعیب ملک کا حیدرآباد دکن کی عائشہ، اداکارہ سیالی بھگت سے بھی رومانس رہاہے۔ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کی ہونے والی اہلیہ ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کی ہونے والی شادی ان شاء اللہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہوگا۔ کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی دونوں ملکوں کے درمیان ”امن کی آشا “میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی؟ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی منگنی اور شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
|
|
|
 |
 |
-جعفر خان ، ایبٹ آباد، میں ان دونون کی شادی پر بہت خوش ہوں اللہ انہیں زندگی بھر خوشیاں دے۔آمین |
| |
| jafar khan |
Posted on: Tuesday, July 13, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-ملک رحمت اللہ، کراچی، سب سے پہلے تو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان دونوں کو اللہ کامیابی دے، اور اپنے کھیل پہ دھیان دیں، |
| |
| malik rehmat ullah |
Posted on: Thursday, July 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اویس، فیصل آباد، ان دونوں کو شادی مبارک ہو، یہ دونوں ملکو ں کے لئے بہت اچھی بات ہے، |
| |
| awais |
Posted on: Wednesday, June 30, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-یاسر، اسلام اباد،اچھی بات ہے، شادی ہوگئی،مبارک ہو، مگر کسی کو اتنا اچھالنا نہیں چاہیئے |
| |
| YASIR |
Posted on: Wednesday, June 30, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-کرن خان، بینکاک، یہ بہت اچھا فیصلہ تھا ہماری جانب سے ثانیہ اور شعیب کوشادی پر مبارکباد پہنچادیں،شکریہ |
| |
| Kiran Khan |
Posted on: Thursday, June 24, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-رابعی عتیق ، کراچی، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی ہوچکی ہے اب وہ مزے کی زندگی گذار رہے ہیں۔، اللہ ان دونوں کو مزید خوشیاں عطاے فرمائے امین |
| |
| rabia etiq |
Posted on: Monday, June 21, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عمیرہ اوکاڑا۔ یہ ہمارے میڈیا کا کمال تھا، سارا پیسہ ایک شادی پہ صرف کردیا، قوم کو کیا ملا، |
| |
| umaira |
Posted on: Sunday, June 20, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نفیس خان، لاہور، ایک یادگار شادی تھی میں اپنی جانب سے اس شادی پر شعیب ملک اور ثانیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، |
| |
| نفیس خان، |
Posted on: Tuesday, June 15, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-مدثر، لاہور اب تو تبصرے بھی ماند پڑچکے ہیں، بہر حال شادی مبارک ہو، |
| |
| mudassar |
Posted on: Monday, June 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-ایم الیاس، کراچی ہم اس شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، |
| |
| m.ilyas |
Posted on: Saturday, June 12, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سید اشفاق علی، صوابی، شادی کرنا ایک فطری حق ہے، جیو ٹیوی نے انہیں بھرپور کویریج دی، اس کی وجہ سے یہ شادی بھرپور طریقہ سے انجام پائی، اور کرکٹ میں ایک تاریخ رقم کر گئی بہت بہت مبارک ہو، |
| |
| syed ashfaq ali |
Posted on: Tuesday, June 08, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عبدل ماجد بھاولپور، میں اس جوڑے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، |
| |
| Abdul Majid |
Posted on: Monday, June 07, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-پروفیسر رفعت مظہر، لاہور، شعیب ملک اور چانیہ مرزا پر سب لوگ مبارکباد دے رہے ہیں،ہم بھی اس مین شریک ہیں، اسے کسی نے پاکستان کی بہو کہا لیکن اس نےے جواب مین کہا کہ میں پاکستان کی نہیں شعیب کی بیوی ہوں، وہ پاکستان مین نہیں رہینگی، شادی کے بعد لڑکی کا گھر اس کے شوہر کا ہوتا ہے، اسے وہیں رہنا ہوتا ہے،میکہ میں کوئی بھی پسند نہین کرتا، یہی سچی بات تھی جو میں نے کہہ دی، جوابا عرض ہے کہ آپ نے جو کچھ کہا وہی صحیح ہے، ہم نے بھی من و عن لکھ دیا، امید ہے کہ یہ بات پسند آئی ہوگی، |
| |
| prof riffat mazhar |
Posted on: Saturday, June 05, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جمیل احمد گجرات، ثانیہ شعیب سے اپیل ہے کہ آپ لوگ ہمارے شہر میں آئیں، یہاں آپ کو ویلکم کیا جائے گا،یہاں کے برتن فرنیچرز بہت مشہور ہین، آپ کو یہ شادی مبارک ہو، |
| |
| Jameel Ahmad |
Posted on: Tuesday, May 18, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-آزاد ، شکر گڑھ، میں اس شادی پہ بہت خوش ہوں لیکن یہ کہنا کہ ان دونون کی شادی سے پاک بھارت تعلقات اچھے ہوں گے یہ ممکن نہیں ہے،میں ان کی شادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، |
| |
| azad |
Posted on: Thursday, May 13, 2010 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | 32 | 33 | 34 | 35 | 36 | 37 | 38 | 39 | 40 | 41 | 42 | 43 | 44 | 45 | 46 | 47 | 48 | 49 | 50 | 51 | 52 | 53 | 54 | 55 | 56 | 57 | 58 | 59 | 60 | 61 | 62 | 63 | 64 | 65 | 66 | 67 | 68 | 69 | 70 | 71 | 72 | 73 | 74 | 75 | 76 | 77 | 78 | 79 | 80 | 81 | 82 | 83 | 84 | 85 | 86 | 87 | 88 | 89 | 90 | 91 | 92 | 93 | 94 | 95 | 96 | 97 | 98 | 99 | 100 | 101 | 102 | 103 | 104 | 105 | 106 | 107 | 108 | 109 | 110 | 111 | 112 | 113 | 114 | 115 | 116 | 117 | 118 | 119 | 120 | 121 | 122 | 123 | 124 | 125 | 126 | 127 | 128 | 129 | 130 | 131 | 132 | 133 | 134 | 135 | 136 | 137 | Next Page 1 of 137
|
|