Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback     Sunday, August 01, 2010, Shaban 19, 1431 A.H.
 
 
 
 
 
 
 
 

 
ملک میں سیلاب سے اموات کی تعداد تقریباً 13سو ہوگئی
Share Updated at 0800 PST    
پشاور…ملک میں سیلاب سے اموات کی تعداد تقریبا13 سو ہوگئی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع آفت زدہ قرار دے دیے گئے،خیبرپختونخوا میں تمام صوبائی ٹیکسز،پنجاب میں زرعی ٹیکس اوربلوچستان میں زرعی قرضے معاف کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا صوبے میں بارش اورسیلاب کے باعث 800سے زائد افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔کالام میں 8 ہوٹل اور 300 مکان بہہ گئے،سوات اور شانگلہ میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ہے،کئی رابطہ پل اورہزاروں مکانات بہہ گئے۔ کبل کے علاقے دردیال میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبہ خیبرپختونخواہ میں 567مکانات مکمل طورپرتباہ ہوئے ،90سڑکوں کونقصان پہنچا،58بڑی سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کردی گئیں جبکہ 104افراد لاپتا ہیں۔صوبے کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہاہے کہ امدادی کارروائیوں کیلئے بارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔خیبر پختونخواکے ساتھ ساتھ پنجاب ، بلوچستان، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے مزید 494افراد جاں بحق ہو گئے ۔اس طرح ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہواہے۔اقوام متحدہ نے کہاہے کہ بارش اورسیلاب سے 10لاکھ افرادمتاثرہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب میں 37،بلوچستان میں 19، آزادکشمیر میں 32 ، اور گلگت بلتستان میں مزید6 افراد سیلاب میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔



بلوچستان،سی این جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے53پیسے کا اضافہ
Updated at 1110 PST    
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی پمپس مالکان نے سی این جی کی قمیتوں میں اضافہ کردیا۔ کوئٹہ میں سی این جی پمپس مالکان نے اپنی ایسوسی ایشن کے مرکزی فیصلے کے مطابق سی این جی کی نئی قیمت مقررکی ہے جس کے مطابق بلوچستان میں سی این
متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
Updated at 1010 PST    
لاہور…پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف کا کہناہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک پنجاب حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔لاہور میں جنرل اسپتال میں مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے تمام
ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کشمور، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں فوج روانہ
Updated at 0840 PST    
لاڑکانہ…سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ کی ہدایت پرحساس قراردیے گئے تین اضلاع میں کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمنٹنے کے لیے فوجی دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے تین اضلاع کشمور،لاڑکانہ اور نوشہروفیروز میں
لیہ میں نیا سیلابی ریلا داخل،شہر کو محفوظ رکھنے والے بند کو خطرہ
Updated at 0820 PST    
لیہ…لیہ میں نیا سیلابی ریلا داخل ہو گیا ہے، جب کہ شہر کو محفوظ رکھنے والے بند کو خطرہ ہے،تونسہ سے آج دن دو بجے ایک بڑا سیلابی ریلا گزرے گا،مزید کئی بستیاں زیرآب آسکتی ہیں۔ تونسہ میں دریائے سندھ کے سیلاب سے ایک سو دس بستیاں زیر آب آگئیں،جبکہ
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 Updated at 1215 PST کراچی میں آج شام بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات 
 Updated at 1150 PST آسڑیلیا: بلی13سو کلو میٹر طویل سفر طے کر کے اپنے مالک سے آ ملی 
 Updated at 1130 PST کام یا مطالعہ کے دوران میوزک سننے سے حافظہ متاثر ہوتا ہے،ماہرین 
 Updated at 1050 PST دوسری سوپر فٹ بال لیگ:کراچی انرجی کو فتح،کوئٹہ زور آور کو شکست 
 Updated at 1030 PST رحیم یار خان، ممکنہ سیلاب کے پیش نظرفوجی دستے پہنچ گئے ہیں 
 Updated at 1020 PST خیبرپختونخوا سیلاب،ریسیکیو آپریشن آج کسی وقت مکمل کر لیا جائے گا 
 Updated at 1000 PST یورپی یونین کا متاثرین سیلاب کے لیے تین کروڑ یورو کی امداد کا اعلان 
 Updated at 0940 PST محکمہ موسمیات کی24گھنٹوں میں بالائی پنجاب،کشمیر میں بارش کی پیشگوئی 
 Updated at 0920 PST چارسدہ ،کالاباغ ،اٹک خیرآباد پر دریاؤں میں انتہائی اونچا سیلاب 
 Updated at 0900 PST نیویارک،پاکستان کے یوم آزادی کے لحاظ سے پریڈ کے انتظامات مکمل 
 Updated at 0810 PST فلم ’عائشہ‘ میں لڑکی کا کردار یاد گار بن جائے گا،سونم کپور 
 Updated at 0615 PST سیالکوٹ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے5 بچے جاں بحق 
 Updated at 0600 PST وکی لیکس پرپراسرارانشورنس فائل پوسٹ کردی گئی 
 Updated at 0545 PST سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے امریکی غذائی امدادپاکستان پہنچ گئی 
 Updated at 0520 PST تونسہ کے مقام سے آج شام سیلابی ریلا گزرے گا 
 Updated at 0500 PST پی ایس او نے حبکو اورکیپکو کو تیل کی سپلائی روک دی 
 Updated at 0430 PST حضرت لال شہبازقلندرکے758ویں عرس کی تقریبات جاری 
 Updated at 0400 PST لاہور:رنگ روڈ متاثرین کی پولیس سے جھڑپ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 
 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback