Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  بزنس 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی اپنی حکمت عملی کے تحت چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے ایک نئی ری فنانسنگ فیسیلٹی کا اجراء کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر (ایس ایم ای ایف ڈی سرکلرنمبر17) میں کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت جو 2 نومبر 2009 سے موثر ہے، ابتدائی طورپر رائس ہسکنگ یونٹس آٹومیٹک سیلا پلانٹس کے اسپانسرزکی جانب سے نئی رائس ہسکنگ مشینوں، پیڈی ڈرائرز اور پار بوائلنگ پلانٹس کی درآمد /خریداری کے لئے فنانسنگ دستیاب ہوگی۔ اس اسکیم سے رائس ہسکنگ ملز/ آٹومیٹک سیلا پلانٹس کے اسپانسرز کی معیاری چاول کی پیداوار کے لئے اپنی ملز/ یونٹس کوجدید خطوط پراستوار کرنے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی ہوگی۔ اہل ہونے پر دیگر ایس ایم ای کلسٹرز کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔ اسکیم کی شرائط اور ضوابط کے مطابق مارک اپ کی شرح ایک مرتبہ متعین ہونے کے بعد قرض کی پوری مدت تک برقرار رہے گی بشرطیکہ قرض گیر مقررہ تاریخوں تک طے شدہ تمام اقساط کی ادائیگی کرتے رہیں۔ اسی طرح ایسی صورتوں میں جب قرض کی رقم موثر شرح کی validity کے دوران مکمل طور پر فراہم نہ کی گئی ہو، تو غیر فراہم کردہ رقم پر فنانس/ری فنانس کی اس نئی شرح کااطلاق ہوگا جو بینک/ ترقیاتی مالیاتی ادارے کی جانب سے اس کی ادائیگی کی تاریخ کو موثر ہوگی۔بینک/ ترقیاتی مالیاتی ادارے اسکیم کے تحت قرض گیر سے مکمل معلومات کے حصول کی تاریخ کے بعد فنانسنگ کی درخواست کا جائزہ لینے کیلئے چھ ہفتوں سے زیادہ مدت نہیں لیں گے۔ اسی طرح مالکاری کرنے والے بینک/ترقیاتی مالیاتی ادارے کسی بھی قسم کی بد نظمی کی روک تھام کیلئے اپنے داخلی انتظامات کے مطابق ضروری اقدامات کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قرض گیر کی جانب سے رقم لینے سے قبل کی شرائط پوری کردی گئی ہیں۔سرکلر کے مطابق صرف ایسی ایس ایم ایز فنانسنگ کے حصول کی اہل ہوں گی جو ایس ایم ایز کیلئے رائج پروڈنشل ریگولیشنز میں درج تعریف پر پورا اترتی ہیں۔ اسکیم کے تحت فنانسنگ ایس ایم ایز کیلئے رائج پروڈنشل قواعد سمیت تمام قواعد و ضوابط پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔ یہ سہولت ” پہلے آیئے پہلے پائیے“ کی بنیاد پر 30 جون2011 تک فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔



 
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback