Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
بزنس
 
Share بھارت سے اسمگل شدہ بھاری مالیت کا کپڑا ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس نے ایک کامیاب کارروائی میں بھارت سے اسمگل شدہ بھاری مالیت کا کپڑا ضبط کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے انہیں شکایات موصول ہورہی تھیں کہ بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ کپڑا مارکیٹوں میں سپلائی ہورہا ہے جس کی وجہ سے مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹریز پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں کچھ روز قبل بھی ڈائریکٹر زاہد کھوکھر کو ایک اطلاع ملی کہ سائٹ میں واقع گودام میں بڑے پیمانے پر بھارتی ساختہ اسمگل شدہ کپڑا موجود ہے۔ اس اطلاع پر ایڈیشنل کلکٹر واصف میمن اور ڈپٹی کلکٹر جمشید تالپور نے اکرم خان، حاجی محمد اسلم، قاسم علی علوی اور اکمل ہاشمی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر 50 ہزار 315 کلو گرام اسمگل شدہ کپڑا ضبط کرکے اسمگلنگ کے الزام میں طور جان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ صنعت کاروں نے کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
 
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback