Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
بزنس
 
Share شوگر ملوں نے یکم نومبر سے کرشنگ کے حکومتی فیصلے کو اہمیت نہیں دی
ڈگری (نامہ نگار) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں یکم نومبر سے شوگر ملیں چلانے کی ہدایات پر سندھ کی 32 میں سے صرف 2 شوگر ملوں نے عمل کرتے ہوئے گنے کی کرشنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت نے اس سال 2009-10 کی گنے کی کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرانے کا فیصلہ کیا تھا مگر شوگر ملوں نے حکومت کے اس فیصلے کو مناسب اہمیت نہیں دی۔ جس کے نتیجے میں صوبے کی 32 شوگر ملوں میں سے صرف ڈگری کی تھرپارکر شوگر مل اور مٹیاری شوگر مل نے کرشنگ شروع کر دی ہے جبکہ ڈگری کی العباس شوگر مل سمیت چار شوگر ملوں گھوٹکی شوگر مل، فاران شوگر مل اور سیری شوگر مل نے بوائلرگرم کر دیئے ہیں جبکہ باقی 26 ملیں تاحال بند ہیں۔ میرپورخاص شوگر مل اور ڈگری شوگر مل نے 7 نومبر کو کرشنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گنے کے آبادگاروں نے صوبے میں ملوں کی جانب سے گنے کی کرشنگ تاخیر سے شروع کئے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی زمین گنے کی کٹائی دیر سے ہونے کے باعث دیر سے فارغ ہوگی جس سے صوبے میں گندم کی کاشت بری طرح متاثر ہوگی۔ امکان ہے کہ صوبے کی تمام شوگر ملیں پندرہ نومبر تک کرشنگ کا عمل شروع کر دیں گی۔

 
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback