ممبئی (جنگ نیوز) بالی وڈ کے نوجوان ہیرو نے کہا ہے کہ کترینہ کیف ہندوستان کی سب سے بڑی اداکارہ جس کا مقابلہ کوئی بھی اداکارہ نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ ان کے اور کیٹ کے تعلقات کے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ وہ ایک سینئر ماڈل اور بڑی فنکارہ میں جن سے میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ان کی انسان دوست فطرت اور ہر ایک کے کام آنے کا جذبہ ہر فرد کو ان کا گرویدہ بنا دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ زبردست جدوجہد کے بعد اس مقام تک پہنچی ہیں کیونکہ بالی وڈ میں ان کا کوئی گاڈ فادر نہیں تھا۔ 28 سالہ اداکار جو کترینہ کیف کے ساتھ فلم عجب پریم کی گجت کہانی میں پہلی مرتبہ کام کر رہے ہیں نے کہا کہ ہم دونوں ایک فلم میں ساتھ کام کر رہے اور لوگوں نے ہمیں ایک جوڑی کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا۔ وہ میرے لئے ایک ایسا روشن راستہ ہیں جس پر چل کر میں بہت کچھ سیکھ سکتا ہوں وہ بڑی رہنما ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں اور افواہوں سے پرہیز کرنا چاہئے جس سے پاکیزہ رشتوں کی پاکیزگی میں فرق آتا ہو اور ان رشتوں کو غلط رنگ نہیں دینا چاہئے۔