Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
سندھ بھر سے
 
Share تلہار: سوئی گیس کی فراہمی کیلئے شٹرڈاؤن ہڑتال، خواتین اتحاد کا دھرنا
تلہار (نامہ نگار) تلہار میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے گزشتہ 4 روز سے خواتین اتحاد کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ پیر کو شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے اور خواتین اتحاد کی جانب سے لیڈی کونسلر ہدایت قمبرانی کی قیادت میں سیکڑوں خواتین اور نوجوانوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو بدین، حیدرآباد مین روڈ پر پہنچی جہاں سیکڑوں خواتین اور نوجوانوں نے دھرنا دے کر مین سڑک بلاک کردی جس کے باعث حیدرآباد، بدین، حیدرآباد پنگریو اور حیدرآباد، تھرپارکر جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔ احتجاجی دھرنے سے ہدایت قمبرانی، فرزانہ جتوئی، گلشن بھنبھرو، مریم کچھی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 8 ماہ قبل تلہار کے پی پی کے رکن قومی اسمبلی رئیس غلام علی خان نظامانی نے سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا تھا لیکن تاحال تلہار کو گیس کی فراہمی شروع نہیں ہو سکی۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback