Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
سندھ بھر سے
 
Share خیرپور ناتھن شاہ: رائس کینال میں شگاف فصلیں زیرآب، لاکھوں کا نقصان
خیرپورناتھن شاہ (نامہ نگار) خیرپور ناتھن شاہ کے قریب رائس کینال میں 20 فٹ شگاف پڑنے سے فصلیں زیر آب آگئیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ کے قریب گوٹھ آدھو خان گاڈھی کے مقام پر رائس کینال میں اچانک 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی دھان، مرچوں اور مٹر کی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ متعدد گھر پانی کے گھیرے میں آگئے۔ علاقہ کے آبادگاروں اور دیہاتیوں نے شگاف کو اپنی مدد آپ کے تحت بند کردیا۔ اس موقع پر متاثرین نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے شگاف کے بارے میں بروقت محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کو اطلاع دی تاہم 10 گھنٹہ گزرنے کے باوجود عملہ نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ آبپاشی اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کا فوری معاوضہ دیا جائے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback