Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  سندھ بھر سے  
 
ٹنڈو جام (نامہ نگار) راہوکی کے مقام پر حکومت سندھ کی جانب سے قائم کئے گئے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف ڈرائیوروں نے ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کی، اسی دوران ڈرائیوروں اور ٹول ٹیکس کے عملے کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور وہاں موجود عملے کی حفاظت کیلئے موجود محافظوں نے ہوائی فائرنگ کردی۔ ڈرائیوروں اور عملے کے درمیان جھڑپوں کے بعد میر پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس سے ہزاروں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹول پلازہ کے عملے نے گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی معطل کر دی ہے۔ ٹنڈو جام پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا ہے۔ پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا ہے، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے میر پور خاص روڈ پر یکم نومبر سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا اعلان کیا گیا تھا اور وصولی کے پہلے روز ہی سخت کشیدگی رہی۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback