| سکرنڈ (نامہ نگار) رند قبیلے سے تعلق رکھنے والے 6 منشیات فروشوں نے منشیات کے دھندے سے توبہ کرلی۔ مہران کالونی میں منشیات کا دھندہ کرنے والے نیاز میمن عرف کنڈی رند، علی شیر ولد ہارون، در محمد ولد ہارون، حاجن ولد ہارون، انور ولد غیبی اور نواز ولد غلام رسول نے لاکھا ہاؤس میں پیپلز پارٹی تعلقہ سکرنڈ کے صدر حاجی اللہ بخش لاکھو، پی پی پی سکرنڈ کے صدر نور احمد لاکھو، حاجی مولا بخش لغاری و دیگر معززین اور صحافیوں کی موجودگی میں قرآن پر حلف اٹھالیا کہ وہ کسی بھی صورت میں منشیات کے دھندے میں ملوث نہیں ہوں گے اور اگر کوئی ان کے علاقے میں منشیات کا دھندہ کرے گا تو اسے گرفتار کروانے میں مدد دیں گے۔ |
|