خیرپور (بیورو رپورٹ) سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سردار ممتاز علی بھٹونے کہا ہے کہ حرام کو حلال کرنے کیلئے این آر او اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ این آر او منظور ہوگیا تو کرپٹ افراد کو تحفظ ملے گا اور کرپشن بڑھے گی۔ وہ سرکٹ ہاوٴس خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ فرنٹ کے وائس چیئرمین اللہ ورایو سومرو ایڈووکیٹ، کے بی کبر ایڈووکیٹ، پیر آصف علی شاہ اور دیگر پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اسمبلیاں عوام کے بجائے حکومت کا کام کر رہی ہیں جس سے قوم کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہا این آر اوکسی صورت قبول نہیں، اس کے خلاف تحریک چلا کر عوام کو بیدار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مخصوص افراد اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے این آر او لانا چاہتے ہیں۔ سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی کے متعلق سردار ممتاز علی بھٹو نے کہاکہ حکومت کو سندھ میں کمشنری نظام بحال کرنے کی جرأت نہیں کیونکہ حکومت ایم کیو ایم کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہے اس لئے پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں کمشنری نظام بحال نہیں کرے گی۔
|
|