Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  اسپورٹس 
 
موہالی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کو بھارت سے بھی خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے اعجاز بٹ سے ملاقات کے بعد فوری طور پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی کے احکامات کو قطعی رد کردیا۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی باتیں قبل از وقت ہیں اگلے6 سے8 ماہ قبل روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے اس طرح اعجاز بٹ کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی کے لئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے اور واضح کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ سال سے قبل میچ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، اگلے6 سے8 ماہ تک کوئی سیریز ممکن نہیں ہے۔ بی سی سی آئی نے پاکستان کے ساتھ فوری روابط کی بحالی کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔ پیر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ششانک منوہر نے چوتھے ون ڈے کے موقع پر موہالی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے غیررسمی بات چیت کی۔ بھارتی بورڈ نے کہاکہ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملتوی ہونے والی سیریز حکومت کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ منوہر نے اعجاز بٹ پر واضح کردیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا شیڈول بے حد مصروف ہے اس لئے اگلے سات آٹھ ماہ میں کسی صورت روابط کی بحالی ممکن نہیں۔ بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سات ون ڈے میچوں کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔ ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہونا ہے اس لئے دوطرفہ سیریز کی کوئی گنجائش نہیں ہے ان سے دریافت کیا گیا کہ سیریز کا نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم مصروف ہے، ہم ملک اور بیرون ملک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لئے نیوٹرل وینیوز کی باتیں قبل از وقت ہیں۔ راجیو شکلا نے کہاکہ پاکستان سے کرکٹ میچوں کی بحالی کے لئے اگلے سال مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ یہ مذاکرات سات سے آٹھ ماہ میں ہو سکیں گے۔ منوہر نے اعجاز بٹ پر واضح کردیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی مصروفیات کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی مصروف ہیں۔ مذاکرات کی بحالی سے قبل دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی شکایت پر 2012ء کے بعد شروع ہونے والے فیوچر ٹور پروگرام کا نیا مسودہ منظور کیا ہے۔ اعجاز بٹ گزشتہ ماہ کہہ چکے ہیں کہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو بھارت کے ساتھ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہیں۔ شکلا نے ان قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ پاکستان، بھارت میچ نیوٹرل وینیو پر ہو سکتے ہیں، پہلے ہم پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں۔
 
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback