Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان ہاکی ٹیم کو آج فرانسیسی چیلنج کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پیر کو آرام کا دن تھا۔ منگل کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ٹیم کو اہم میچ میں شام ساڑھے7 بجے میزبان فرانس کے چیلنج کا سامنا کرنا ہے جبکہ سہ پہر ساڑھے3 بجے اٹلی اور جاپان اور شام ساڑھے5 بجے پولینڈ اور روس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں دو، دو میچ کھیلنے کے بعد چھ، چھ پوائنٹس حاصل کرچکی ہے، دونوں نے اپنے اپنے حریفوں کو مات دے رکھی ہے، پاکستان کے فل بیک اور پنلٹی کارنرکے ماہر سہیل عباس3 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں، انہوں نے6 پنلٹی کارنر میں3 پرگول کیے جبکہ دوسرے فل بیک محمد عمران نے دو پنلٹی کارنر پر دوگول اسکورکر رکھے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر آصف باجوہ نے للی فرانس سے ٹیلی فون پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اصل امتحان منگل سے شروع ہوگا۔ اب ہمیں فرانس، جاپان اور پولینڈکی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا ہے۔ فرانس کی ٹیم مضبوط اور متوازن ہے اسے ہوم گراؤنڈ،کراؤڈ کے ساتھ ساتھ سب سے اہم ایڈوانٹیج موسم کا ہوگا، انہوں نے بتایا کہ پیرکو شدید ترین بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اگر منگل کو دھوپ نکل آئی تو ہمارے لیے زیادہ سودمند صورتحال ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدائی دو میچوں میں بہت زیادہ گول نہیں کیے، یہ حکمت عملی کا حصہ ہے کیونکہ اس طرح کھلاڑیوں کے تھکنے اور زخمی ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ خوشگوار بات یہ ہے کہ ہمارے خلاف اب تک کوئی گول اسکور نہیں ہوا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی قابل تعریف ہے، امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی سخت ترین معرکوں میں بھی فتح گر ثابت ہوں گے۔ چیف کوچ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ روس اور اٹلی کی ٹیمیں بہت زیادہ مضبوط حریف نہیں تھیں، ان کے خلاف ہم نے خودکوکسی بھی فٹس پروبلم میں ڈالے بغیر فتوحات حاصل کیں، اب آنے والے میچوں میں ہمیں زیادہ سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، اس حوالے سے ہماری حکمت عملی مختلف ہوگی، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں اور ان کے حوصلے ابتدائی دو میچوں کی کامیابی سے بلند ہیں جبکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو اگلے میچوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback