Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share ایشین انڈر 19 فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشت گردی کے باعث لاہور میں ہونے والا ایشین انڈر 19 ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ہے، اب یہ مقابلے شریک ممالک میں سے کسی ایک میں یا پھر ملائشیا میں منعقد ہوں گے۔اس طرح پاکستان کیلئے ایک اور انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کا موقع دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی نے لاہور سے نمائندہ جنگ سے ٹیلی فون پر باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو پیر کو خط بھیجا ہے جس میں یہاں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمپی ٹیشن کمیٹی نے لاہور میں ہونے والے ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خط میں کمیٹی کے چیئرمین مانی لعل فرنینڈو کی جانب سے موصول ہوا ہے اس میں لکھا گیا ہے کہ ایونٹ میں شامل ممالک ایران، ازبکستان، ترکمانستان اور لبنان کی فٹ بال فیڈریشنوں نے ہمیں مسلسل فون کئے ہیں کہ پاکستان میں حالات صحیح نہیں ہیں اور وہاں ہر روز دہشت گردی کی کوئی نہ کوئی واردات ہورہی ہے جس میں کئی سو افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، ہم وہاں کسی بھی صورت میں ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتے۔ احمد یار نے بتایا کہ اب اس ایونٹ کے انعقاد کیلئے شریک ممالک میں سے کوئی ایک ذمہ داری اسے کرانے کی ذمہ داری لے گا اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر یہ ایونٹ اے ایف سی کے ہیڈ آفس ملائشیا میں منعقد ہوگا اس کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے۔ احمدیار نے بتایا کہ چمن اور نوشکی کی پریمیئر فٹ بال لیگ میں میچز کوئٹہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ان دونوں کلبوں کو میں نے لکھا تھا کہ چمن کے حالات صحیح نہیں ہیں اس لئے لیگ کے میچز کوئٹہ یا کراچی منتقل کردیئے جائیں جس پر ہم نے بلوچستان والوں سے مشاورت کرکے ان کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback