Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share سیریز جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے، یونس خان کا عزم
ابوظبی (سہیل خاور، نمائندہ جنگ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھیں گے۔ سیریز ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ عزم دہرایا کہ سیریز جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے، مجھے نوجوان کھلاڑیوں خالد لطیف، عمر اکمل اور محمد عامر سے بہت توقعات وابستہ ہیں خصوصاً خالد لطیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کئی سنچریاں اسکور کی ہیں، ہم ہر میچ جیتنے کے لئے کھیلیں گے۔ اگر میری قوم اور ملک چاہے گا تو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ضرور واپس آؤں گا، وکٹ جیسی بھی ہو گی ہمارے لڑکے محنت کریں گے، ہمارے پاس تین اوپنر ہیں، جو بھی اچھا کھیلے گا وہ ٹیم کا حصہ بنے گا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینل ویٹوری نے کہا کہ میری ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، پاکستان ایک مشکل حریف ہے جس سے مقابلہ کرنے میں مزا آئے گا، ہمارے کچھ کھلاڑی زخمی ضرور ہیں لیکن ہم فائٹ کریں گے، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں جو مشکل ضرور پیدا کرسکتے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی تجربہ کار ضرور ہیں، ان حالات میں ہمارے بیٹسمینوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ابوظبی کا موسم اور وکٹ ہماری پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔
 
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback