Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  اسپورٹس 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2011ء کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے لئے آئی سی سی سے سات سے 8 ملین ڈالرز معاوضہ وصول کیا ہے۔ یہ رقم 10.5 ملین ڈالرز کے علاوہ ہو گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا تھا۔ اب یہ میگا ایونٹ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر کرائیں گے۔ آئی سی سی کی سرکاری دستاویز کے مطابق معاوضہ ملنے کے بعد پی سی بی کے چیئرمین 14 میچوں کی میزبانی سے دستبردار ہوگئے۔ اس حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی کی کمرشل ڈی آئی ڈی آئی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔
 
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback