Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
دنیا بھر سے
 
Share افغانستان الیکشن کمیشن نے صدر کرزئی کی کامیابی کا اعلان کردیا
کابل (جنگ نیوز) افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدر حامد کرزئی کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان نے صدر کرزئی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کے بعد افغانستان کے الیکشن کمیشن نے 7 نومبر کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حامد کرزئی ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے انتخابی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حامد کرزئی جنہوں نے پہلے مرحلے میں اکثریتی ووٹ حاصل کیے تھے، افغانستان کے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ دوسرا مرحلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ رقم بچانے اور ایسے دیگر نقصانات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔پاکستان نے صدر کرزئی کو ایک بار پھر کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس کامیابی پر افغان صدر اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انتخاب کی منسوخی کا فیصلہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کو مون افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے ہیں۔ بان کی مون نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback