Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  دنیا بھر سے  
 
ویانا، تہران(جنگ نیوز) ایران نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی تجاویز پر نظرثانی کرے ،ایران نئے مذاکرات کیلئے تیارہے تاہم ریسرچ ری ایکٹر کیلئے بین الاقوامی سپلائر سے اعلیٰ درجے کی افزودہ یورینیم برآمد کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے ملائیشیا میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان تجاویز پر کچھ تکنیکی اور معاشی اعتراضات ہیں اس لیے 2روز قبل ہم نے آئی اے ای اے کو اپنے اعتراضات بھجوا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تکنیکی کمیشن قائم کیا جائے جو تمام پہلووٴں پر نظرثانی کرے۔ دوسری جانب عالمی جوہری ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانی نے کہا کہ ہم ری ایکٹر کیلئے ایندھن بین الاقوامی سپلائر سے خریدنا چاہتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ایران نے مغربی ممالک کی تجویز مسترد کردی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم تکنیکی مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے تیار ہیں تاہم ایران کے تحفظات پر بات ضروری ہے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback