کولمبو(جنگ نیوز) سری لنکا نے امریکی حکام کی جانب سے سری لنکن آرمی چیف سے پوچھ گچھ کی درخواست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کو شک ہے کہ تامل ٹائیگرز کیخلاف فیصلہ کُن جنگ میں مبینہ جنگی جرائم سرزرد ہوئے ہیں اس لیے وہ سری لنکن آرمی چیف سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔پیر کو سری لنکن وزیر خارجہ روہتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر آرمی چیف پر دباوٴ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وزیر دفاع کیخلاف ممکنہ شواہد اکٹھے کریں۔
|
|