لندن (پ ر)گلگت بلتستان حلقہ GBLA-6 کے آزادامیدوار عباس خان نے حق پرست امیدوار کامل جان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے پیرکو گلگت میں ایم کیوایم کے انتخابی جلسہ کے دوران الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عباس خان نے کہاکہ میں ایم کیوایم کے فکروفلسفہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد سے بہت متاثر ہوں اور حق پرست امیدوار کامل جان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔ الطاف حسین نے عباس خان کا شکریہ اداکیا اور ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔دریں اثناء انتخابی جلسہ کے دوران چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ایس یو بیگ نے غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ الطاف حسین نے ایس یو بیگ کو ایم کیوایم میں خوش آمدید کہا ۔