Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
لیڈز(عبیدالرحمن مغل/ نامہ نگار) لارڈ نذیر احمد نے پاکستان میں بم دہماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ حکومت پاکستان جرات کا مظاہرہ کرے اور دنیا کے سامنے معصوم پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی و اسرائیلی ہاتھوں کو بے نقاب کرے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی غیرقانونی جنگ ہماری نہیں ہے ، اس لڑائی کو سازش کے تحت ہماری سرحدوں کے اندر پہنچادیا گیا ہے۔ لیڈز کے علاقہ پڈسی میں آگرہ گروپ کے زیراہتمام الشفاء آئی ہاسپٹل کے لئے چیریٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ احمد نے کہا کہ برطانیہ اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں۔ پشاور میں حالیہ بم دہماکے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی دہشت گردکارروائیوں میں ملوث ہو میں اس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں ۔ اس نازک موقع پرمیں خاموش نہیں رہ سکتا۔ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ چاردہائیوں سے بھارت کی 10 لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے ایسے بیانات کی بھی مذمت کی جس میں ماضی کے حکمران پاکستانی اور بھارتی کلچر کو ایک قرار دیتے رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ایٹمی قوت پر اپنی ناپاک نظریں جمائے ہوئے ہے ۔ ایسے حالات میں پاکستانی عوام کا اتحاد ان سازشوں کو ناکام بناسکتا ہے۔ انہوں نے انتہائی پر عزم انداز میں کہا کہ وطن عزیز پر کوئی آنچ نہیں آئے گی اور پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ وزیراعظم گورڈن براؤن کو لکھے گئے خط کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بلوچستان کو علیحدہ کرنے کی افواہوں کے بعد وزیر اعظم سے وضاحت مانگی تھی اور پرائم منسٹر نے واضح کیا کہ ہم پاکستان کے نقشے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں چاہتے۔ انہوں نے عوام میں پائے جانے والے اس تاثر کو بھی دہرایا جس کے مطابق امریکہ و دیگر ممالک پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ممبران پارلیمنٹ سے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کریں۔ پاکستان میں قتل کئے جانے والے بے گناہ لوگوں سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں حاجی صابر اور محمد اسلم جیسے ہزاروں صاحب دل موجود ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں۔ الشفاء کے لئے آگرہ گرو پ کے چیئرمین حاجی صابر ، منیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم ، ظفر اقبال اور ان کی پوری فیملی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لارڈ آف رادھرم نے کہا کہ یہ لوگ آج سے قبل تک الشفاء کے لئے 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کی معاشی مدد کریں چونکہ یہ وقت سیاسی و اخلاقی حمایت کے ساتھ معاشی کاا مداد کا بھی متقاضی ہے۔ قونصل جنر ل پاکستان بریڈفورڈ طارق سومرو اور قونصل جنرل آف سپین سید ایاز حسین نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback