Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
یورپ سے
 
Share القاعدہ نے مغربی ممالک کے ہوائی اڈوں اور ٹرینوں پر حملے کا حکم دیدیا
لندن (جنگ نیوز) عرب جزیرہ نما میں القاعدہ گروپ کی شاخ کے سربراہ نے مغربی ملکوں میں انتہاپسندوں کو دیسی بموں سے حملے کرنے کا حکم دیدیا۔ گروپ کے انٹرنیٹ میگزین کے مطابق ابوبصیر نصیر الوحیشی نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ وہ ائرپورٹس اور ٹرینوں پر دیسی بموں سے حملہ کریں اور وہ یہ بم گھریلو سامان سے بآسانی تیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے انتہاپسندوں پر زور دیا کہ وہ ذرائع ابلاغ کی سیکولر شخصیات اور کالم نگاروں پر بھی حملے کریں جو تیل پیدا کرنے والے ممالک کے حکمرانوں کی پالیسیوں کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بموں پر بھاری رقوم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بم سے حملے کرنے والے ان ملکوں پر حملہ کریں جو مسلمان ملکوں سے جنگوں میں ملوث ہیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback