Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
یورپ سے
 
Share راجہ فاروق حیدر کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے،محمود ریاض
سلاؤ (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات محمود ریاض نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ فاروق حیدر نے سردار یعقوب کی طرح سردار عتیق کے ساتھ بھی دھوکہ کیا ہے آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ بنا کر عوام پر مالی بوجھ بڑھا دیا گیا۔ برادری ازم کی انتہا کر دی گئی ہے۔ صدارت اور وزارت عظمیٰ سمیت دس بڑی وزارتیں ایک برادری کو دیدی گئیں۔ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ برادری ازم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مخصوص گروپ رنگ بدل کر اقتدار پر قبضہ کر رہا ہے جس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کا آغاز بہت جلد پارہ پارہ ہو جائے گا، ذاتی مفاد پر مبنی اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ فرینڈز گروپ اپنی شناخت قائم رکھے گا۔ مستقبل کا لائحہ عمل مشاورت سے طے کریں گے۔ شیڈو کابینہ بنا کر عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ موجودہ حکومت برادری ازم کو فروغ دے رہی ہے۔ پوری پارلیمانی پارٹی کو وزیر بنانے کے باوجود موجودہ حکومت شدید اختلافات کا شکار ہے۔ حکومت کو مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 19 ممبران پر مشتمل اپوزیشن کسی وقت بھی ایک بار پھر نئے وزیراعظم کا انتخاب کر سکتی ہے مزید چھ ممبران کی حمایت سے حکومت کو بہت جلد چلتا کریں گے۔ بارہ سے زائد وزراء حکومت سے سخت ناراض ہیں اور ہمارے رابطے میں ہیں آزاد کشمیر میں سیاسی افراتفری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی اور سیاسی جماعتیں بڑی شخصیات کے اثر سے نکل رہی ہیں۔ ممبران اسمبلی جمہوری طریقے سے آگے نکل رہے ہیں، ذاتی مفاد کے لئے رنگ بدل بدل کر آنے والوں کا جلد عوامی محاسبہ کیا جائے گا۔ محمود ریاض نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرا اوورسیز ممبر اسمبلی منتخب ہونا میری سیاسی جدوجہد اور محنت کا حاصل تھا۔ مجھ پر کسی نے کوئی احسان نہیں کیا، اپنا حق حاصل کیا، مجھے اوورسیز ایم ایل اے شپ اوورسیز کمیونٹی کے حقوق کے لئے جدوجہد، تحریک آزادی کشمیر کے لئے کام، مسلم کانفرنس کو برطانیہ میں بڑی قوت بنانے کی وجہ سے ممکن ہوئی جو موجودہ حالات اور مستقبل قریب میں کوئی نہیں کر سکتا۔ میرا ایم ایل اے اور بعد ازاں وزیر حکومت بنانا مخصوص لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا، ان میں قوت برداشت کی شدید کمی ہے۔ مخصوص علاقے اور برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت بڑی کابینہ تشکیل دینے کے باوجود چند دنوں تک گھر بھیج دی جائے گی۔
 
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback