Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
مانچسٹر (علامہ عظیم جی نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ یورپ کے مرکزی صدر علامہ ظفر محمود فراشوی نے پاکستان کے تین ہفتے کے دورے سے واپسی پر صحافیوں اور جماعت کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکن ایجنسی بلیک واٹر کی سرگرمیاں بالخصوص حساس علاقوں بھارہ کہو، سہالہ، کہوٹہ، مٹور کے قرب و جوار میں اڈے اور خفیہ حرکات و سکنات انتہائی قابل تشویش اور قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ یہ تنظیم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اس بدنام زمانہ بلیک واٹر نے عراق میں کتنے بے گناہوں کا قتل کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر افغانستان میں اپنی پالیسی تبدیل کر رہا ہے، پس پردہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی پرامن طریقے اختیار کرنے اور گمراہ طالبان سے مذاکرات کر کے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائے۔ علامہ فراشوی نے کہا کہ کیری لوگر بل پر عوام کی بے چینی حکومت دور کرے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف ای ڈی ایل اور بی این پی جیسی تنظیموں کی برملا اور خفیہ سرگرمیوں کا برطانوی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ مسلمانوں کی جان و مال اور اسلامی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ یورپ کے اجلاس میں پاکستان اور برطانیہ کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر راجہ گلزار خان، علامہ نیاز علی نیازی، محمد ضرغام نے بھی اظہار خیالات کیا۔
 
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback