Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
یورپ سے
 
Share برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی
لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کے طول و عرض میں طوفانی بارشوں کے بعد بہت سے علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے اور کئی دریا کناروں سے ابل گئے ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ سیلاب سے انگلستان اور ویلز کے علاوہ سکاٹ لینڈ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہنٹلی، ایبرڈین شائر میں ایک نرسنگ ہوم کے رہنے والوں کو رات گئے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ سیلاب سے یہاں 10 کمیونٹیز متاثر اور کئی سڑکیں بند ہوگئیں۔ گھروں میں 4 سے 5 فٹ تک پانی بھر گیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ سکاٹش انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے سیلاب کی کم از کم 5 وارننگز جاری کیں اور لوگوں کو خبردار کیا کہ دریائے ڈلنین میں خوفناک سیلاب ہے۔ شمال مشرقی انگلستان اور سکاٹ لینڈ میں دریائے ڈیویرون میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی جہاں دریا کا پانی 9-9 فٹ تک بلند ہو کر شہری آبادی میں گھس آیا، درجنوں کاریں اپنے مسافروں سمیت سیلابی ریلے کی زد میں آگئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کو کاروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ ایبرڈین میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں 39 ایم ایم، ایڈنبرا میں 32 ایم ایم اور گلاسگو میں 25 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ ویلز اور شمال مشرقی انگستان میں سیلابی پانی کا زور ٹوٹ رہا ہے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback