Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
شہر قائد/ شہر کی آواز
 
Share مین لائن میں ٹرپنگ، شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری، عوام کو شدید دشواری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث پیر کو شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا جبکہ کے ای ایس سی نے لوڈشیڈنگ کا بھی سلسلہ جاری رکھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر ساڑھے تین بجے بن قاسم کے سی آر سرکٹ میں اچانک ٹرپنگ آگئی جو آدھے گھنٹے بعد نارمل ہوئی شہر میں دن میں تین بار اور رات کو ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا بھی سلسلہ جاری رہا۔ دریں اثناء کے ای ایس سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جان عباس زیدی نے ہیڈآفس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ پر 30 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 24 گھنٹے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ عدم ادائیگی پر پولیس تھانوں اور رہائشی کالونیوں کی بجلی منقطع کر دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ 4 ٹاؤن شاہ فیصل، گلبرگ، لیاری اور ملیر پر ایک ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں اگر یہ بھی ادائیگی میں ناکام رہے تو ان ٹاؤن کی حدود میں رات بارہ بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹ بند کر دی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب تار چوری کرنے سے 11 پی ایم ٹی متاثر ہوئی ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے پر بھی تار چوری ہونے سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی، پیر کو ڈیمانڈ 1868 میگا واٹ تھی۔ 213 میگا واٹ کی قلت تھی۔ واضح رہے کہ پیر کو اچانک میڈیا کو اطلاع دی گئی کہ سہ پہر 4 بجے پریس بریفنگ ہو گی، صحافیوں کے پوچھنے کے باوجود پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ اچانک پریس بریفنگ کی نوعیت نہ بتا سکا کیونکہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید نئے سی ای او تابش گوہر بریفنگ دیں لیکن بعد میں بریفنگ ملتوی کر دی گئی پھر ایک بار اطلاع دی گئی شام 5 بجے بریفنگ ہو گی تاہم نئے سی ای او نے اس میں شرکت نہیں کی۔
 
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback