Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق پرست رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے کینٹ ایریا میں مشینی کارپیٹنگ کے بعد سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کو میگا پولٹن شہروں کی صف میں لاکھڑا کیا جمشید ٹاؤن کونسل کے اجلاس میں واٹر بورڈ افسران کی عدم موجودگی پر اراکین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور پابند کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں ضرور شریک ہوں۔ تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے وژن کے تحت سٹی ناظم سید مصطفیٰ کمال نے شہر قائد میں جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے شہر کے انفرااسٹرکچر میں نمایاں بہتری پیدا کرکے کراچی کو دنیا کے میگا پولٹن شہروں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے اور شہر بھر کی ٹاؤنز میں مکمل کئے گئے تیز رفتار ترقیاتی منصوبے مربوط پالیسی اور ٹیم ورک کا بہترین ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 9 کے علاقے کینٹ ایریا میں البرٹ اسٹیٹ کی مشینی کارپیٹنگ کے بعد سڑک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ناظم صدر ٹاؤن محمد دلاور، نظام الدین، علاقہ کونسلر سعید بھائی، ٹی اوانفرا اسٹرکچر عاصم علی خان، ٹی او ایم آر عمران مرزا اور علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، دریں اثناء جمشید ٹاؤن کونسل کا اکتالیسواں اجلاس نائب ناظم و کنوینئر جمشید ٹاؤن ضیاء الدین جمال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے ممبران کونسل ڈاکٹر ندیم نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کی غیر موجودگی کی نشاندہی کی۔ کنوینئر ضیاء الدین جمال نے اس موقع پر کہا کہ دیگر محکمہ جات بشمول واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، اس وقت تجاوزات کی خاتمے کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اس لئے وہ یہاں موجود نہیں ہیں لیکن ٹاؤن ناظم نے سختی سے پابندی کیا ہے کہ وہ اجلاس میں ہر صورت میں شریک ہوں۔ نگراں ناظم ملیر ٹاؤن ندیم رازی نے کہا ہے کہ سچی لگن اور محنت کے نتیجے میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے ترقیاتی منصوبے حق پرستوں کے جذبوں کے عکاس ہیں قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حقیقت و عملیت پسندی کو شعار بناتے ہوئے حق پرست بلدیاتی نمائندے بلاتفریق رنگ و نسل ترقیاتی و تعمیراتی امور انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل سعود آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوسی ناظم سید نیر رضا، ٹاؤن آفیسر انفرااسٹرکچر سلیم عارف و دیگر بھی موجود تھے۔ ٹاؤن ناظم نیو کراچی نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین کی فکر و فلسفے اور ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں پانی کا منصوعی بحران پیدا نہ کیا جائے اور لائنوں کے لیکج کو فوری ختم کیا جائے۔ پینے کا طاق پانی بنیادی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اختر سے 33انچ قطر کی مین لائن میں لیکج کے کام کا معائنہ کرنے کے دوران واٹر بورڈ کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback