کراچی (اسٹاف رپورٹر) گذری پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرمینلز کو غیرقانونی اسلحہ سپلائی کرنے والے2 اسلحہ ڈیلرز کو گرفتار کر کے5 ٹی ٹی پستول، 5 میگزین اور 20کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی زون ساؤتھ غلام نبی میمن اور ایس ایس پی کلفٹن ٹاؤن طارق دھاریجو کی ہدایت پر ایس ایچ او گذری صفدر مشوانی نے پی این ٹی کالونی گذری میں چھاپہ مار کر غیرقانونی اسلحہ کے2 ڈیلرز دوست محمد اور حاجی احمد کو گرفتار کر کے5 ٹی ٹی پستول، 5 میگزین، 20 کارتوس برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان خوشاب اور میانوالی سے غیرقانونی اسلحہ کراچی لا کر جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرمنل کو سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان10 سال سے غیرقانونی اسلحہ سپلائی کر رہے تھے۔ ملزمان میانوالی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔
|
|