Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
شہر قائد/ شہر کی آواز
 
Share بے گھر افراد کیلئے مختلف اضلاع میں مکان تعمیر کئے جائیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمن نے پیپلزہاؤسنگ سیل سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایات کے مطابق بے گھر افراد کے لیے مکانوں کی تعمیرکے حو الے سے ایک جامع رپورٹ تیارکرے۔ وہ پیرکو اپنے دفتر میں پیپلزہاؤسنگ سیل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیل کے چیئرمین، صوبائی محکمہ خزانہ کے نمائندے اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ سیل کے چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں اس کام کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مختلف اضلاع میں منصوبے کے لیے سائٹس کا انتخاب کرلیا گیا ہے جبکہ منصوبوں پرکام میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے فنڈزکی بروقت فراہمی کی درخواست کی۔ چیف سیکریٹری نے محکمہٴ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو حل کرے۔ چیف سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ مکانوں کا طرز تعمیر مقامی موسم کے مطابق ہوناچاہیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات منور اوپل بھی موجود تھے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback