Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share راولپنڈی کینٹ، بینک کے باہر خودکش دھماکا، 4 فوجیوں سمیت 36 شہید، لاہور میں پولیس چوکی پر کار سوار نے خود کو اڑالیا،25 زخمی
راولپنڈی/لاہور(نمائندہ گان جنگ) راولپنڈی میں کینٹ کے علاقے میں بینک کے باہر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں4فوجیوں سمیت 36افراد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب لاہور میں پولیس چوکی پر کار سوار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 6اہلکاروں سمیت25افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح 10 بجکر 40 منٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عقب میں ہوٹل کے داخلی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے بالکل سامنے موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے بینک کے سامنے تنخواہ اور یوٹیلیٹی بلز جمع کرانیوالوں کی قطار میں موٹر سائیکل لے جاکر اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ وہاں پر موجود حساس ادارے کے ایک اعلیٰ افسر، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بینک کے باہر خود کش حملے کی زد میں پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جنہیں متعلقہ تھانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 11 لاشیں، 13 زخمی، ایم ایچ ہسپتال میں 14 زخمی 7 لاشیں، سی ایم ایچ میں 15 زخمی اور 16لاشیں ریسیکو 1122 کی ایمبولینسوں میں منتقل کی گئی ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورے کینٹ میں اسکی آواز سنی گئی۔ خود کش حملے کے نتیجے میں قریب کھڑے لوگوں کے جسم کے اعضاء کئی فٹ دور تک بکھر گئے۔ امدادی ٹیموں نے تمام حصے اکٹھے کرکے اسپتالوں میں منتقل کئے۔ دریں اثناء لاہور میں بابو صابو موٹر وے انٹر چینجپولیس چیک پوسٹ پر ایک کار سوار خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6اہلکاروں سمیت 25 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس چیک پوسٹ پر راولپنڈی دھماکہ کے بعد ہر آنے اور جانے والی گاڑی کی سخت چیکنگ کی جا رہی تھی کہ تقریباً 6 بجکر 50 منٹ پر چیک پوسٹ کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جس کے بعد ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی خودکش حملہ آور کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔ چیک پوسٹ کے قریب گاڑیوں میں سوار افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ ذریعے کے مطابق کار سوار دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا یا۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے راولپنڈی اور لاہور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہیمانہ جرم میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
 
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback