Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
ملک بھر سے
 
Share سپریم کورٹ نے 16 ججوں کے غیرمشروط معافی نامے قبول کرلئے
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں 3 نومبر 2007 کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والی اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں عدالت نے16 ججوں کے غیر مشروط معافی نامے قبول کرلیے، عدالت میں سینئر ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے پاس وسیع اختیارات ہیں‘ عدالت کا دل بڑا ہے‘ توہین عدالت کے معاملے کو ختم کر دیا جائے۔ یہ کیس ہر کسی کے لیے تکلیف دہ ہے‘ اس کیس نے بار کو بھی تقسیم کر کے رکھ دیا جس پر 5 رکنی لارجر بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا کہ‘عدالت کا دل بہت بڑا ہے تو باقی لوگوں کا دل بڑا کیوں نہیں‘ کوئی ہم کو یہ معاملہ ختم کرنے کا موقع تو دے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہم انا کا کھیل نہیں کھیل رہے۔ ہم میں ”میں“ نہیں ہونی چاہیے‘ یہ اس ادارے کے تقدس کا سوال ہے‘ ہم کو وہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے جو کرنا چاہیے۔ جسٹس خلیل الرحمن رمدے کی سربراہی میں جسٹس ناصر الملک جسٹس ریاض فیاض احمد جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل لارجر بنچ نے مزید 16 جج صاحبان کے معافی ناموں کو قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کے نوٹس ڈسچارج کر دیے۔ ان ججوں میں محمد افضل سومرو‘ طارق شمیم‘ مولوی انوار الحق‘ محمد خالد علوی‘ محمد بلال خان‘ ڈاکٹر علامہ خالد محمود‘ ڈاکٹر رشید احمد جالندھری‘ میاں محمد نجم الزمان‘ فضل میراں چوہان‘ سید سخی حسین بخاری‘ سید اصغر حیدر‘ محمد اکرم قریشی‘ حامد فاروق درانی‘ سید معروف خان‘ بنیامین اور محمد نواز عباسی شامل ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سمیت 10 ججوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی مزید سماعت آج ہو گی۔ جسٹس (ر) ڈوگر کے وکیل احمد رضا قصوری نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ جسٹس ڈوگر نے توہین عدالت کے نوٹس کے جواب کے ساتھ مزید دو اپیلیں دائر کی تھیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback