گھوٹکی/ اوباڑو (نامہ نگاران) گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ پر سکھر سے رحیم یارخان جانے والی مسافر بس اور پنجاب سے کراچی جانے والے ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13/مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 20زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں ایمرجنسی نافذ کرکے غیر حاضر ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا جبکہ بعض شدید زخمیوں کو سکھر، پنو عاقل چھاؤنی اور رحیم یار خان بھیج دیا گیا۔ تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں خون کا عطیہ دینے کیلئے بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حادثے میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر تحسین پیٹرول پمپ کے قریب قومی شاہراہ پر سکھر سے رحیم یارخان جانے والی مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار مسمات مقصوراں زوجہ عبدالرحمن بروہی، ساکن شکارپور، مسمات زینب زوجہ محمد انور بروہی شکارپور، مسمات ثمینہ زوجہ محمد نواز اور اس کی 6سالہ بیٹی نام معلوم نہیں ہوسکا، مسمات صوفیہ زوجہ محمد اسحاق گوپانگ ساکن شکارپور سمیت دیگر جاں بحق ہوگئے
|
|