Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
ملک بھر سے
 
Share وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، صدر زرداری پر اظہار اعتماد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدر آباد ڈویژن کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت پیر کی شام وزیر اعلیٰ ہاؤ سمیں منعقد ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور اضلاع میں جاری حکومت سندھ کی جانب سے رواں ترقیاتی کاموں پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30/ نومبر کو پارٹی کا 42/ واں یوم تاسیس نہایت جو ش و خروش اور والہانہ انداز میں منایا جائے گا اور تجدید عہد کیا جائے گا۔ یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس کا اہتمام پیپلزپارٹی حیدرآباد ڈویژن کرے گا اور جلسے سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے اجلاس میں متفقہ طور پر قراردادیں منظور کی گئیں جس میں صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جناب آصف علی زرداری کی قیادت پر اپنے مکمل اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ دوسری قرارداد میں پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے نزدیک بابوصابو انٹرچینج پر پولیس چوکی پر خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback