قلات+سوراب( نامہ نگاران) سوراب کے قریب قومی شاہراہ پر گزشتہ روز فٹ بال ٹیم کی ویگن کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے سات ہلاک شدگان کوقلات میں سپردخاک کردیاگیا، جبکہ ایک کھلاڑی کی میت حب روانہ کردی گئی ایک ساتھ7 جنازے اٹھنے کے موقع پر ہرآنکھ آشکبار تھی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ادھر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیاگیا ہے، جاں بحق ہونے والے تین کھلاڑیوں کی شادی ہونیوالی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سوراب میں جاں بحق ہونیوالے 7 کھلاڑیوں ماسٹر محمدکریم‘ سیف اللہ‘ محمدانور‘ محمدسلیمان ‘ماسٹرعطا اللہ ‘ علی احمد اورساجد حسین کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔
|
|