Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
ادارتی صفحہ
 
Share فصلیں بروقت کاشت نہ ہونے کے خدشات
سندھ کے مختلف دیہی علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وہاں بعض وجوہ سے ربیع کی آئندہ فصلوں کی بروقت کاشت ممکن نہیں ہو سکے گی۔اس کی ایک وجہ شکرسازی کی ملوں کو چلانے میں تاخیر بھی ہے جس کی وجہ سے گنے کی فصل کی کٹائی نہیں ہو رہی۔ گنے کی فصل کی کٹائی کے بعد اکثر کاشتکار خالی ہونے والی زمینوں کو گندم، سورج مکھی اور دیگر اجناس کی کاشت کے لئے استعمال کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں جو ان کی آمدنی میں بھی اضافے کا ذریعہ بن جاتی ہیں اور ان اجناس کی پیداوار ملک کی آبادی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس نوع کی کئی خرابیاں ملکی معیشت کوپسماندہ رکھنے کا سبب بن رہی ہیں۔ان خرابیوں کے باقی رہنے سے فصلوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کاشت کو اب تک ممکن نہیں بنایا جا سکا جس کے نتیجے میں ہمارا زرعی شعبہ مسلسل پسماندگی کا شکار چلا آرہا ہے اور ہم زرخیز زمینیں اور دیگر وسائل رکھنے کے باوجود ملکی آبادی کی ضرورت کی زرعی پیداوار بڑھانے میں کامیاب نہ ہو سکنے کے باعث ان اجناس کی درآمد پر کثیرزرمبادلہ خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت زرعی شعبے میں خاص طور پر منصوبہ بندی کی کمزوریوں پر قابو پانے پر توجہ دے تا کہ ہماری زراعت کی تیزی کے ساتھ ترقی ممکن ہو سکے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback