| کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کی چیئر پرسن نسرین حق کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نسرین حق کی وفاقی حکومت میں اہم عہدہ دیا جارہا ہے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئر مین کے عہدے کے لئے تین ریٹائرڈ وائس ایڈ مرل کے ناموں پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔امکان ہے کہ چند روز میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئر مین کے عہدے پر نامزدگی کردی جائے گی۔باخبر ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ پی این ایس سی کے چیئر مین بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ |
|