Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
بزنس
 
Share نوری ٹیکسٹائل کے لیے لیکوڈیٹرکا تقرر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارآف کمپنیز کی جانب سے نوری ٹیکسٹائل ملز کے خلاف کمپنی کی لیکوڈیشن کے سلسلے میں دائر کردہ مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے نوری ٹیکسٹائل کے کاروبار کو بندکرنے اور ناظرکو بطور لیکوڈیٹر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ مذکورہ کمپنی گزشتہ 7سال سے مسلسل اپنا سالانہ عمومی اجلاس منعقد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ کمپنی کا مالک عوام کے ساتھ فراڈ کا مرتکب پایا گیا اور اسے غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتا رہا۔ واضح رہے کہ سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں نوری ٹیکسٹائل مل کے خلاف کمپنیز آرڈیننس 1984ء کی دفعات 305اور309 کے تحت پٹیشن دائرکی تھی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے کئی سال سے کمپنی کے حصص کے کاروبار پر معطلی کی پابندی عائد تھی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس طفیل ایچ ابراہیم نے پٹیشن کوجائز قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback