Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
یورپ سے
 
Share نوجوان قیادت نے خود کو دائرے میں قید کرلیا،آزادکشمیر کا سیاسی نظام زوال پذیر ہے،طارق فاروق
بریڈفورڈ (عبید مغل / نامہ نگار لیڈز) مسلم کانفرنس کے سابق وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا سیاسی نظام زوال پذیر ہے۔ اسے بچانے کے لئے طاقتور اخلاقی انجکشن کی ضرورت ہے۔ سیاست دانوں کے کردار اور قول و فعل کے تضاد نے سیاست کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ لیڈر کارکنان سے بھیڑ بکریوں جیسا سلوک روا رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز چوہدری عاشق حسین، اے ڈی خان اور چوہدری نجیب کے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ آزاد کشمیر کی مروجہ سیاست پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت نے خود کو ایک دائرے میں قید کرلیا ہے۔ ماضی میں شیخ عبداللہ، رئیس الاحرار، غازی ملت اور مجاہد اول جیسے اہم رہنماؤں کے درمیان اختلافات تاریخ کا ایک حصہ ہیں اور ان پر فخر نہیں کیا جاسکتا۔ لیڈر پارٹی کے مخلص کارکنوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ اہم ترین فیصلوں میں کارکنوں و عہدیداران کو شامل نہیں کیا جاتاہے۔ پیپلز پارٹی ہم سے یکسر مختلف نظریات رکھنے والی جماعت ہے، ان کا سیاسی کلچر ہی مختلف ہے اس کے ساتھ ہمارا اتحاد ممکن نہیں۔ چوہدری طارق کا کہنا تھا کہ میں موجودہ نظام میں اپنے آپ کو مس فٹ سمجھتا ہوں۔ اصولوں کی سیاست کوپروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو وقتی اور ذاتی مفادکے بجائے قومی مفادات کے تحت سیاسی معاہدے کر نے چاہئیں۔ نظریات کو پس پشت ڈال کر سیاست نہیں کی جاسکتی۔ اگر فیصلے قومی مفادات کے تابع نہ ہوں تو جماعتیں کامیاب نہیں ہوا کرتیں۔ وزیراعظم فاروق حیدر کے لئے نیک جذبات کے اظہار کے ساتھ انہوں نے گلگت و بلتستان کے مسئلہ پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ، میڈیا اور عوام و فوج کے تعاون سے بہت جلد پاکستان مشکلات سے باہر نکل آئے گا۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ جب تک ہم حکومتوں پر تنقید کے ساتھ اپنا تعمیر ی کردار ادا نہیں کریں گے ہماری باتیں بے معنی ہوں گی اور اصلاح کا کوئی پہلو نکل نہیں سکے گا۔ کشمیر کاز کی خدمت کیلئے ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے کہ کشمیری نمائندوں کو پارلیمنٹ میں بھیجیں تاکہ ہماری آواز سڑکوں اور گلیوں سے اٹھ کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکے۔ زاہد اقبال اور محمد ریاض کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی سپورٹ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا۔ راجہ اے ڈی خان نے کہا کہ اگر ہم تحریک آزادی کے اس نازک موڑپر متحد نہ ہوئے تو تاریخ ہم کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔ تقریب سے زاہد اقبال، محمد ریاض، رفیق سہگل، غضنفر خالق، محمدیونس، بابومشتاق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback