Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
یورپ سے
 
Share برطانیہ اور پاکستان کے روابط گرمجوشی سے آگے بڑھ رہے ہیں،واجد شمس الحسن
مانچسٹر (علامہ عظیم جی, نمائندہ جنگ) پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے برطانیہ اور پاکستان کے روابط گرمجوشی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کی سلامتی اور اپنی بقا کی خاطر جنگ لڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قونصل جنرل مانچسٹر مسرور جونیجو کی طرف سے الوداعی استقبالیہ کے موقع پر کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستحکم جمہوریت کی طرف رواں دواں ہے اور پاک افواج ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ گزشتہ دنوں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پاکستانی حکومت اور افواج کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے قونصل جنرل مسرور جونیجو کی دوران سروس ملکی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جیرالڈ کافمین ایم پی کی پاکستان کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔ جیرالڈ کافمین ایم پی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں ہر شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور یہاں کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ جس دلیری اور ہمت سے کر رہا ہے پوری دنیا ان کے اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ان کے چار دہائیوں سے بہترین روابط ہیں گزشتہ تین برسوں میں قونصل جنرل مسٹر جونیجو نے کمیونٹی اور حکومت کے مابین بہترین روابط پیدا کرنے کیلئے کام کیا۔ قونصل جنرل مانچسٹر مسرور جونیجو نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں ہر طرح کی قربانیاں دے رہی ہیں تاہم وزیرستان سے اپنے گھروں کو ملکی دفاع کیلئے چھوڑ کر آنے والے بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک آباد پاکستانیوں سے صدارتی و وزیراعظم امدادی فنڈ میں عطیات جمع کرانے کی اپیل بھی کی۔ خیال رہے کہ مسرور جونیجو کو حال میں کینیا کیلئے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ الوداعی تقریب کے موقع پر کونسلر مریم خان نے سٹی آف مانچسٹر کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر سٹی کونسل کے سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان، کونسلر نعیم حسن، کونسلر فراز بھٹی اور کونسلر مادام شیلا موجود تھے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback