Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
شہر قائد/ شہر کی آواز
 
Share مجسٹریٹ کا کورنگی تھانے پر چھاپہ، غیرقانونی زیرحراست نوجوان بازیاب، جسم پر تشدد کے نشانات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید حسین نے تھانہ کورنگی پر چھاپہ مار کر محبوس نوجوان محمد ریاض کو بازیاب کروالیا اور روزنامچہ میں اندراج نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، جسم پر تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عبدالوحید نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق حسین بھٹی کو درخواست دی تھی کہ پولیس نے اس کے بیٹے کو غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھا ہوا ہے اور رہائی کے لئے 50 ہزار رشوت طلب کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی قمر الدین بوہرہ نے سی آئی ڈی پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے 5 کارکنان کو جسمانی ریمانڈ پردینے کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد سی آئی ڈی پولیس نے فوراً جیل جا کر ملزمان شکیل برمی‘ ناصر اقبال‘ آصف‘ افضل اور معین کو گرفتار کر کے اپنی حراست میں لے لیا ہے، واضح رہے کہ ملزمان کو اورنگی ٹاؤن سے 29 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انہیں 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس سی آئی ڈی کے حوالے کردیا تاہم 3 نومبر کو جج نے ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر محمد اسلم شیخ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار مبینہ طالبان کمانڈر عمر خان کو 19 نومبر کے لئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور مقدمہ کا چالان طلب کر لیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق مبینہ طالبان کمانڈر کو انویسٹی گیشن ٹیم نے سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق طالبان کمانڈر کا تعلق مالاکنڈ سے بتایا جاتا ہے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback