Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کی ایک ٹیم نے عثمان آباد سے 2/ ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ملزم کی نشاندہی پر قریباً ڈیڑھ ماہ پرانی لاش برآمد کرلی ملزم نے اپنے مالک کو قتل کرکے اس کی لاش چھپادی تھی جبکہ ایک اور کارروائی میں اے وی سی سی کی دوسری ٹیم نے ایم اے جناح روڈ سے ایک اشتہاری ملزم کوا س وقت گرفتار کیا جب وہ شہر سے فرارہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کے سر کی قیمت 10/ لاکھ روپے مقررہے۔ دریں ا ثناء کھارادر پولیس نے بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے سرغنہ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 10/ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمدکرلی۔ پولیس کے مطابق اے وی سی سی کی ایک ٹیم نے ڈی ایس پی راؤاسلم کی نگرانی میں عثمان آباد، پرانا دھوبی گھاٹ کے قریب سے سلیمان اور اس کے ساتھی نوید کو گرفتار کرکے سلیمان کی نشاندہی پر صابن کے ایک کارخانے کے مالک 55/ سالہ محمد نعیم خواجہ کی قریباً ڈیڑھ ماہ پرانی لاش برآمدکرلی جوملزم نے مقتول کے کارخانے میں ہی ایک ڈرم میں چھپادی تھی ملزم مقتول کے کارخانے میں کام کرتا تھا ملزم نے نعیم خواجہ سے اپنے معاوضے کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر دو نوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر نعیم خواجہ کومارا پیٹا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ملزم غائب ہوگیا پھر اپنے ساتھی نویدکی مدد سے نعیم خواجہ کے گھروالوں سے تاوان وصول کرنیکا ڈرامہ کیا تاکہ پولیس اورگھر والوں کو گمراہ کرسکے ۔ ایک دوسری کارروائی میں اے وی سی سی کے انسپکٹر خدابخش نے ایک خفیہ اطلاع پر ایم اے جناح روڈ پر وا قع بس اڈے سے ملزم علی محمد کورائی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں ملزم ضلع گھوٹکی کے تھانہ سرحد گھوٹکی،خانپور مہر،میرپور ماتھیلو، پیارو لونڈ میں اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں کے 26/ مقدمات میں مطلوب ہے ملزم 2006ء سے گھوٹکی کے بیلے میں روپوش تھا ملزم کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے 10/ لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے۔ دریں ا ثناء کھارادرپولیس نے کراچی سے چوری و چھینی ہوئی 600/ موٹر سائیکلیں بلوچستان میں فروخت کرنیو الے گروہ کے سرغنہ منیر حسین عرف بودی کو گرفتار کرکے ایک پستول اور 2/ موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔ دیگرکارروا ئیوں میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی رہزنی،منشیات، غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب 9/ ملزمان محمد امین عرف شابو، وقاص، سہیل عبدالصمد، محمد فراز، فہیم، عثمان غنی، نورمحمد اور شاکر کو گرفتار کرکے 7/ پستول 7/ میگزین 33/ کارتوس 3/ موٹر سائیکلیں 8/ سوگرام چرس اور ہیروئن کی متعدد پڑیاں برآمد کرلیں۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback