| خیرپور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور کے 11 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے کی خصوصی رقم جاری کردی۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا۔ خیرپور کو سندھ کا مثالی شہر بنایا جائے گا۔ ڈی سی او خیرپور محمد عباس بلوچ کی پریس بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور شہر کے 11 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے کی خصوصی رقم جاری کردی ہے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے خیرپور شہر کو سندھ کا مثالی شہر بنایا جائے گا۔ یہ بات ڈی سی او خیرپور محمد عباس بلوچ نے دربار ہال خیرپور میں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ جن ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے ان میں شہید بے نظیر بھٹو انجینئرنگ کالج اکنامکس زون اسپورٹس کمپلکس سول اسپتال کی نئی عمارت ماڈرن جیم خانہ بس ٹرمینل رمضان علی شاہ ٹریڈ سینٹر پیٹرولیم ٹیکنالوجی ٹیکنیکل کالج ممتاز گراؤنڈ کی بحالی میٹھے پانی کا پلانٹ اور نکاسی آب کے منصوبے شامل ہیں۔ ڈی سی او محمد عباس بلوچ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ خیرپور شہر کی مثالی ترقی چاہتے ہیں ان کوششوں سے خیرپور جلد صوبے کا خوبصورت اور مثالی شہر بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لقمان اوورہیڈ برج کی تعمیر کیلئے 68 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں وزیراعلیٰ سندھ اوورہیڈ برج کی تعمیر کا کام شروع کرانے کے سلسلے میں جلد اجلاس بلائیں گے جس کے بعد اوورہیڈ برج کا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنارس کالونی گرلز اسکول کے پارک پر قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ پارک کے تحفظ کیلئے جلد چار دیواری تعمیر کی جائے گی۔ پریس بریفنگ میں ای ڈی او ریونیو احمد علی قریشی تعلقہ ناظم کوٹ ڈیجی منور علی وسان ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز حسین بخش شیخ خان محمد خان اور دیگر موجود تھے۔ |
|