| ہنگورجہ (نامہ نگار) ڈاکوؤں نے مگنا پوتا پل کے مقام سے مقامی کاشت کار شادی خان مند اور عبدالرزاق چنہ کو ٹریکٹر سمیت اغواکرلیا۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی پی او خیرپور پیر محمد شاہ نے سگھیوں، نواڑو کے مقام پر تمام راستوں کی ناکہ بندی کرا دی۔ ڈاکو دونوں مغویوں کو رسیوں سے باندھ کر نواڑوکے جنگلات میں چھوڑکرکچے کے طرف فرارہوگئے۔ ڈی پی او خیرپورکی سربراہی میں ہنگورجہ، رانی پور، گمبٹ، سوبھوڈیرو، محمود چنہ اوراگڑا تھانوں کی پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اورکچے کے گاؤں بھاگت مہاڑی کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران2 بندوقوں، رائفل، پستول اور بڑی تعداد میں گولیوں سمیت5 ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا جن میں ایک ڈاکوکوڑوخان اشتہاری ملزم بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے علاقے میں ڈاکوؤں کی25 سے زائد کمین گاہوں کو جلا دیا۔ ڈی پی او خیرپور پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کچے کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ قومی شاہراہ سمیت تمام لنک روڈز پر پولیس چوکیاں بنادی گئی ہیں اورگشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ |
|